فیروز خان اور منیب بٹ کی قانونی لڑائی اختتام کو پہنچ گئی

دونوں اداکاروں نے تمام رنجشوں کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے مستقبل میں ایک فیملی کی طرح رہنے پر اتفاق کیا ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے دو روشن ستاروں اداکار منیب بٹ اور اداکار فیروز خان کے درمیان شدید اختلاف کے بعد صلح ہو گئی ہے۔ دونوں اداکاروں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک دوسرے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور آئندہ ایک فیملی کی طرح رہنے پر اتفاق کیا ہے۔

منیب بٹ ایک ثالث کی مدد سے فیروز خان کے ساتھ اپنے تمام مسائل حل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پیغام شیئر کرتے ہوئے منیب بٹ لکھا ہے کہ یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ فیروز خان کا ارادہ اسے یا ان کے خاندان کو تکلیف دینا نہیں تھا۔ یہ صرف ایک فہمی غلطی تھی اور وہ فیروز خان کے خلاف تمام الزامات کو واپس لیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

فیضان شیخ اور عدنان صدیقی کی منفرد انداز میں مداحوں کو رمضان کی مبارکباد

گلوکار عاطف اسلم کے ہاں 2 بیٹوں کے بعد بیٹی کی پیدائش

انہوں نے مزید کہا کہ معزز عدلیہ فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزے سلطان کے درمیان کیس کی سماعت کر رہی ہے اور انہیں عدلیہ پر مکمل اعتماد ہے۔ عدالت جو بھی فیصلہ دے گی اس پر قائم رہیں گے۔

اداکار منیب بٹ نے اپنے وضاحتی بیان میں مزید کہا ہے کہ یہ ان دونوں کا نجی معاملہ ہے اور لوگوں کو ان کی رازداری کا احترام کرنا چاہیے اور ان کے معاملے پر تبصرہ کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔

دوسری جانب اداکار فیروز خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "17 جنوری کو میری پرانی لیگل ٹیم نے ایک لیگل نوٹس کا ڈرافٹ تیار کیا جو میں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کردیا۔ اور اس بات کا خیال نہیں کہ لیگل نوٹس جن لوگوں کو بھیجا گیا ، اس میں ان کی ذاتی معلومات بھی موجود ہیں۔ جیسے ہی مجھے اس بات کا احساس ہوا میں نے چند منٹوں اندر اندر اس پوسٹ کو ڈیلیٹ کردیا۔ لیکن اس کی وجہ سے میرے لوکیگز کی پرائیوسی کو نقصان پہنچا ۔ بحثیت اداکار میں جانتا ہوں کہ پرائیوسی کی کیا اہمیت ہے ۔ میرا یہ ارادہ بالکل بھی نہیں تھا۔ کہ میرے کولیگز اس کی وجہ سے ڈسٹرب ہوں، میں اس بات کی دل کی گہرائی سے معافی مانگتا ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by It’s Happening (@its___happening)

متعلقہ تحاریر