اداکارہ حنا خان مسجد نبوی میں فوٹو شوٹ کرنے پر ٹرولنگ کا شکار بن گئیں

بھارتی ٹی وی کی مقبول اداکارہ حنا خان نے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بننے کے بعد کہا کہ میں کوئی ولی اللہ نہیں ہوں، مجھے مذہبی بنیاد پر پرکھنے والوں سب کو اپنا اپنا جواب خود دینا ہوگا

 بھارتی ٹیلی وژن کی مقبول اداکارہ حنا خان عمرے کے دوران مسجد نبوی ﷺ میں فیشن ایبل فوٹو سیشن کروانے پر کڑی تیقند کا نشانہ بن رہی ہیں تاہم اداکارہ نے ٹرولز کرنے والوں کو اپنے عمل کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔ 

سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی ٹی وی کی مشہور اداکارہ حنا خان کو مسجد نبوی میں فیشن ایبل فوٹو شوٹ کروانے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

گوری خان اپنی پہلی کتاب کی جلد اشاعت کیلیے پرجوش

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کڑی تنقید کے جواب میں حنا خان نے انہیں جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں دائیں بائیں سے پرکھنے والے جان لیں کہ میں کوئی ولی اللہ نہیں ہوں۔

اداکارہ نے کہا کہ  ان تمام لوگوں کے لیے جو میری مذہبی پوسٹوں کے تحت مجھے بائیں دائیں اور درمیان میں پرکھ رہے ہیں، میں صرف اتنا کہہ سکتی ہوں کہ آپ سب کو اپنے عمل خود جواب دینا ہے ۔ محبت پھیلائیں۔

حنا خان نے حال ہی میں اپنے خاندان کے ساتھ اپنی پہلی بار عمرے کی سعادت حاصل کی۔ انہوں نے مقدس مقامات میں بنائی گئیں تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

حنا خان کو تصاویر شیئر کرنے پر بے دردی سے ٹرول کیا گیا۔ جب کہ کچھ نے مذہبی مقام پر اس کے ‘فوٹو شوٹ’ پر سوال اٹھایا، دوسروں نے اداکارہ کو اس کے بارے میں تھوڑا سا غور کرنے کو کہا ہے۔

ٹرولنگ پر اپنے ردعمل دیتے ہوئے حنا خان نے اپنے نوٹ میں عمرے کے سفر کے بارے میں بات کی اور پھر ٹرولز کو بھی مخاطب کیا۔ اداکارہ نے بتایا کہ وہ کس طرح احسان اور اچھے کاموں پر یقین رکھتی ہیں اور اس کے بجائے سب سے محبت پھیلانے پر زور دیا۔

متعلقہ تحاریر