گوری خان اپنی پہلی کتاب کی جلد اشاعت کیلیے پرجوش

گوری خان اپنی خوبصورت فیملی فوٹو کے ساتھ اپنی کتاب کا عنوان منظر عام پر لے آئیں، 104 صفحات پر مشتمل کتاب آئندہ ماہ 999 بھارتی روپے میں فروخت کیلیے پیش کی جائے گی۔

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان اپنی پہلی کتاب کی جلد اشاعت کیلیے پرجوش ہیں۔

گوری خان اپنی خوبصورت فیملی فوٹو کے ساتھ اپنی کتاب کا عنوان منظر عام پر لے آئیں۔

یہ بھی پڑھیے

بھارتی ریئلٹی اسٹار عرفی جاوید کو کس نے ہاں کردی؟

پرینیتی چوپڑا اور عام آدمی پارٹی کے رہنما راگھوچڈھا میں قربتیں بڑھنے لگیں

گوری خان نے اپنے شوہر شاہ رخ خان اور بچوں کے ساتھ خوبصورت تصویر انسٹاگرام کی زینت بناتے ہوئے کیپشن میں لکھاکہ”خاندان ہی گھر بناتا ہے، پینگوئن انڈیا کی جانب سے شائع کی جانے والی کافی ٹیبل بُک کیلیے نہایت پرجوش ہوں جو جلد آرہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Gauri Khan (@gaurikhan)

مسز خان نے کیپشن میں ہیش ٹیگز میں کتاب کا نام”مائی لائف ڈیزائن “بھی لکھا ہے۔ پبلشر پینگوئن انڈیا کی جانب سے شائع کی جانے والی یہ کتاب جلد بک شیلفس کی زینت بننے جارہی ہے۔

کتاب کے عنوان سے ہی واضح ہے یہ کتاب انٹیریئر ڈیئزانر کی پیشہ ورانہ زندگی کا احاطہ کرے گی۔ پبلشر کے مطابق اپنی کتاب میں مسز خان ایک ڈیزائنر کے طور پر اپنے سفر کو اپنی اور اپنے خاندان کی خصوصی تصاویر کے ساتھ پیش کرنے جارہی ہیں  –

شاہ رخ، آریان، سہانا اور ابرام، ان کی ممبئی کی رہائش گاہ’ منت‘ کی ان دیکھی  تصاویر اور اس کے ساتھ ساتھ دیگر اہم پروجیکٹس کے ڈیزائن کے سوچنے کے عمل کو بھی کتاب کا حصہ بنایا گیا ہے ۔گوری خان نے  اس کتاب کے ذریعے انٹیریئر ڈائزننگ کے شعبے آنے کے خواہشمند  افراد کو بھی تجاویز پیش کی ہیں  ۔

پبلشر کے مطابق 104 صفحات پر مشتمل گوری کی کتاب”مائی لائف ان ڈئزائن“آئندہ ماہ ریلیز ہونے جارہی ہے جس کی قیمت 999بھارتی روپے رکھی گئی ہے۔

متعلقہ تحاریر