خان صاحب بلائیں اور لاہور نہ آئے، فرحان سعید نے لاہورجلسے کو ریفرنڈم قرار دیدیا

مینار پاکستان پرتحریک انصاف کی جانب سے  کیا زبردست  جلسہ تھا، یہ ایک ریفرنڈم تھا، اب وقت آگیا ہے کہ وہ تمام جماعتیں جو کچھ اور سوچتی ہیں تھوڑے وقار  کے ساتھ  جو بچاہے اسے قبول کریں، اداکار

اداکار فرحان سعید نے تحریک انصاف کے مینار پاکستان میں ہفتے کو منعقدہ جلسہ عام کو ریفرنڈم قرار دیدیا۔

فرحان سعید کہتے ہیں خان صاحب بلائیں اور لاہور نہ آئے یہ کیسے ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

رابی پیرزادہ کو 2 سال سے مریم نواز کے پورٹریٹ کیلیے خریدار کی تلاش

اداکار عمران عباس کی وزیراعظم کے ویڈیو کلپ پر لپسنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

انہوں نے ہیش ٹیگ جلسہ نہیں ریفرنڈم تھا استعمال کرتے ہوئے مزید لکھا کہ  مینار پاکستان پرتحریک انصاف کی جانب سے  کیا زبردست  جلسہ تھا،  یہ ایک ریفرنڈم تھا۔

انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ وہ تمام جماعتیں جو کچھ اور سوچتی ہیں تھوڑے وقار  کے ساتھ  جو بچاہے اسے قبول کریں۔عمران خان وزیراعظم بننے کے منتظر ہیں۔

متعلقہ تحاریر