راکھی نے پاکستانی پرچم میں رنگا برج خلیفہ شیئر کردیا، افطار پارٹی بھی سجائی
اداکارہ نے افطار سے قبل روزہ کھولنے کی دعا بھی پڑھی، وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
مشہور بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں پاکستانی پرچم میں رنگی دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کی تصویر شیئر کرکے ناقدین کو حیرت میں مبتلا کردیا۔
اداکارہ کی جانب سے سجائی گئی افطار پارٹی کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیے
بھارتی ریئلٹی اسٹار عرفی جاوید کو کس نے ہاں کردی؟
اداکارہ حنا خان مسجد نبوی میں فوٹو شوٹ کرنے پر ٹرولنگ کا شکار بن گئیں
متحدہ عرب امارات کی حکومت یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلیے برج خلیفہ کو برقی روشنی کی مدد سے قومی پرچم میں رنگ دیا تھا۔ اس موقع پر قومی ترانے کی دھن بھی بجائی گئی تھی۔
پاکستانی سفارتخانے نے اس واقعے کی وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی تاہم یہ واقعہ اس وقت بھارت میں توجہ کا مرکز بن گیا جب اداکارہ اراکھی ساونت نے پاکستانی پرچم میں رنگے برج خلیفہ کی تصویر اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کردی تاہم انہوں نے اپنی اسٹوری میں یہ تصویر لگانے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔
یاد رہے کہ اداکارہ راکھی ساونت نے رواں سال بگ باس سے مشہور ہونے والے عادل خان سے شادی سے قبل اسلام قبول کرلیا تھا۔ تاہم یہ شادی کچھ ہی دنوں میں تنازعات کا شکار ہوگئی اور اداکارہ مستقل اپنے شوہر پر دھوکہ دہی کاالزام عائد کررہی ہیں ۔
تاہم شوہر کی دھوکہ دہی کے باوجود اداکارہ بظاہر تاحال اسلام پر ثابت قدم ہیں۔ اداکارہ نے اس رمضان المبارک میں پہلی مرتبہ روزہ بھی رکھا ہے اور ہفتے کے روز انہوں نے اپنے دوستوں اور میڈیا کے لیے افطار پارٹی کا بھی اہتمام کیا تھا۔
View this post on Instagram
راکھی ساونت کی روزہ افطار کرنے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ سیاہ برقع میں ملبوس ہوکر افطار سے سجے دسترخوان پر بیٹھ کر دعا کرتی دکھی دیں بعدازاں انہوں نے افطار کی دعا پڑھنے کے بعد کھجور سے اپنا روزہ افطار کیا۔