علی ظفر اور عشنا شاہ کا حسان نیازی کی رہائی کا مطالبہ

میرے دوست حسان نیازی   کو من مانی کرتے ہوئے  گرفتار کیا گیا ہے کیونکہ وہ پی ٹی آئی کا رکن اور چیئرمین کا بھانجا ہے، ادکارہ: حسان نے میرے لیے اس وقت آواز اٹھائی جب کوئی میرے ساتھ کھڑا نہیں ہوتا تھا، علی ظفر

اداکارہ عشنا شاہ اور گلوکار و اداکار علی ظفرنے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے بھانجے اور فوکل پرسن حسان نیازی کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے گزشتہ روز حسان نیاز ی کو 2 روزہ راہداری  ریمانڈ پر کراچی پولیس  کے حوالے کیا تھا۔حسان نیازی کیخلاف کراچی کے جمشید کوارٹرز تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

یہ بھی پڑھیے

خان صاحب بلائیں اور لاہور نہ آئے، فرحان سعید نے لاہورجلسے کو ریفرنڈم قرار دیدیا

رابی پیرزادہ کو 2 سال سے مریم نواز کے پورٹریٹ کیلیے خریدار کی تلاش

اداکارہ عشنا شاہ  نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ”میرے دوست حسان نیازی   کو من مانی کرتے ہوئے  گرفتار کیا گیا ہے کیونکہ وہ پی ٹی آئی کا رکن اور چیئرمین کا بھانجا ہے“۔

انہوں نے مزید لکھا کہ”حسان   ایسا شخص ہے جس نے ہمیشہ ایسے کمزوروں کے کیس  لیے ہیں  جنہیں  لڑنے کیلیے کوئی تیار نہیں ہوتا تھا  ۔ براہ کرم اس بات کو پھیلائیں اور اس کی رہائی کا مطالبہ کریں“۔

گلوکار و  اداکار علی ظفر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ”مجھے اپنا مشکل وقت میں یاد ہے جب بہت کم لوگ میری بات سنتے یا  میرے ساتھ کھڑے ہوتے تھے، حسان نیازی  نے  میرے حق میں آواز اٹھائی   اور سرگرمی کی آڑ میں میرے خلاف مہم چلانے والے  مافیا کے بے حساب غیر ملکی فنڈز کو بے نقاب کیا“۔

انہوں نے کہا کہ”میں حکام سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ مہربانی  کا مظاہرہ کریں (خاص طور پر رمضان کے مہینے میں) اور  ان سمیت تمام بے گناہوں کو رہا کریں۔ میری دعا ہے کہ ہم ملک اور اس کے لوگوں کی بھلائی کے لیے  اختلافات کے پرامن حل  کا راستہ تلاش کر سکیں“۔

متعلقہ تحاریر