اداکار محمود اسلم نے جنت سے اپنی پہلی تصویر جاری کردی

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر محمود اسلم کے انتقال کی جھوٹی خبر پھیلادی گئی تھی جس کی  وجہ سے انہیں وڈیو کے ذریعے تردیدی بیان جاری کرنا پڑا تھا

پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار محمود اسلم نے مرنے سے قبل ہی جنت سے اپنی پہلی تصویر شیئر کردی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر اداکار محمود اسلم کے انتقال کی جھوٹی خبر پھیلادی گئی تھی جس کی  وجہ سے انہیں وڈیو کے ذریعے تردیدی بیان جاری کرنا پڑا تھا۔ اب سینئر اداکار نے اپنی موت کی جھوٹی خبر پھیلانے والوں پر طنز کیلیے یہ تصویر شیئر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

علی ظفر اور عشنا شاہ کا حسان نیازی کی رہائی کا مطالبہ

خان صاحب بلائیں اور لاہور نہ آئے، فرحان سعید نے لاہورجلسے کو ریفرنڈم قرار دیدیا

سینئر اداکار نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ کھیوڑا میں واقع نمک کی کان میں موجود ہیں اور انہوں نے ہاتھ میں نمک کا ایک ڈھیلا بھی اٹھارکھا ہے۔

انہوں نے تصویر کے کیپشن میں لکھاکہ”جنت سے لی گئی پہلی تصویر کیونکہ پاکستانیوں نے مجھے ماردیا ہوا ہے“۔ محمود اسلم کے ٹوئٹ پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔

ایک صارف نے لکھاکہ”محمود صاحب ! جنگ میں میرے گھر کے باہر باغ میں پانی ڈال دیں۔ایک اور صارف نے لکھاکہ”اتنی جلدی کیا ھے سر، محل وقوع تو بالکل عجیب سا ہے، تھوڑا گھوم پھر لیں پھر تسلی سے رائے قائم کیجئے گا“۔ایک صارف نے لکھاکہ”سر! آپ جنت میں بھی بوڑھے ہی ہیں“۔

متعلقہ تحاریر