خواتین کی خودمختاری انہیں فیصلوں میں قوت بخشتی ہے، یشمیٰ گل

لڑکیاں لالچی نہیں ہوتی، فیلڈ میں کئی لڑکیاں اپنے  شوہر وں سےزیادہ کامیاب ہیں لیکن   انہوں نے بڑی پسند کی شادیاں کی ہوئی ہیں، اداکارہ کا نادر علی کو انٹرویو

اداکارہ یشمیٰ گل نے کہا ہے کہ لڑکیاں لالچی نہیں ہوتیں، خواتین کی خودمختاری انہیں فیصلوں میں قوت بخشتی ہے،فیلڈ میں کئی لڑکیاں اپنے  شوہر وں سےزیادہ کامیاب ہیں لیکن انہوں نے بڑی پسند کی شادیاں کی ہوئی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوٹیوبر نادر علی کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

یہ بھی پڑھیے

ابوعلیحہ نے فلم جاوید اقبال نئے نام سے ریلیز کرنے کیلیے کمر باندھ لی

اداکار محمود اسلم نے جنت سے اپنی پہلی تصویر جاری کردی

نادر علی نے انٹرویو کے دوران اپنا وہی گھساپٹا سوال دہرایا جو وہ ہر مہمان سے کرتے ہیں کہ” مرد کی بدصورتی اس کی خالی جیب ہوتی ہے، اگر وہ کنگلا ہےتو چاہے جتنا ہی خوبصورت کیوں نہ ہو برا لگتا ہے، اسے کہا جاتا ہے کام کرو، کچھ کماؤ“۔

میں نام نہیں لینا چاہوں گی لیکن اگر ہمارے  آس پاس   مثالیں دیکحیں تو بہت قریب ہی ایسی مثالیں  موجود ہیں  جہاں  لڑکیاں   اپنے شوہروں سے زیادہ کامیاب ہیں،لیکن انہوں نے بڑی  پسند کی شادیاں کی ہوئی ہیں  ۔

نادر علی نے سوال کیا کہ” فیلڈ میں؟“۔اداکارہ نے کہا کہ فیلڈ میں ، لیکن میں کسی کا نام نہیں لوں گی۔ نادر علی نے درمیان میں لقمہ دیا کہ دوتین ہی ہیں۔

اس پر اداکارہ یشمیٰ گل نے کہاکہ ہوسکتا ہے فیلڈ میں ہوں اور ہوسکتا ہے فیلڈ سے باہر بھی، میں ویسے ہی بات کررہی ہوں،مجھے یہ بات ٹھیک نہیں لگتی کہ لڑکیاں لالچی ہوتی ہیں، میرا خیال سے ایسا نہیں ہوتا، دل جس پر آجائے سو آجائے۔

نادر علی نے سوال کیا کہ”یہ بات مشہور ہے کہ لڑکا کماتا ہے تو لاکر لڑکی کے ہاتھ میں دیتا ہے لیکن لڑکی کماتی ہے تو کہتی ہے کہ مجھے لڑکے کی ضرورت ہی نہیں ہے۔یہ بڑی مشہور سی بات ہے کہ لڑکیاں اس طرح کی سوچ رکھتی ہیں“۔

 ادکارہ نے کہاکہ”میرے خیال سے اس بات کو الجھایا جارہا ہے ، جب ایک  لڑکی خود مختار ہوتی ہے تو وہ پھر بے یار و مددگار نہیں ہوتی، وہ اپنا موقف اختیار کرسکتی ہے، وہ گھر پر بول سکتی ہے کہ میں آپ لوگوں پر بوجھ نہیں ہوں کہ کسی ایرے غیرے سے شادی کرلوں گی یا اگر وہ کسی تکلیف دہ رشتے میں ہے  تو وہ وہاں اپنے لیے موقف اختیار کر سکتی ہے۔ وہ جانتی ہے کہ وہ اپنا اور اپنے بچوں کا خیال رکھ سکتی ہے“۔

اداکارہ نے مزید کہاکہ  ”میرے خیال میں لڑکیوں اور خواتین کی خودمختاری انہیں  طاقت اور قوت بخشتی ہے ،ایسا نہیں ہے کہ انہیں مردوں کی ضرورت نہیں ہے۔ ہر کسی کو شریک حیات کی ضرورت ہے“۔

 اداکارہ نے کہاکہ” حضرت آدم اور حوا کو ہی لے لیں – یہ ایک فطری چیز ہے،سب کو شریک حیات  کی ضرورت ہے تاہم ذہنی مطابقت، احترام اور بہت سی دوسری چیزیں ہونی چاہئیں “۔

متعلقہ تحاریر