رابی پیرزادہ کو بالآخر2 سال بعد مریم نواز کی تصویر کا خریدار مل گیا
مریم نواز کے پیروکار نے ان کی پینٹنگ خرید لی، انشااللہ!میرافن میرے اللہ کے بندوں کی مدد کیلیے، سابقہ گلوکارہ
سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ کو بالآخر 2 سال بعد مریم نواز کی تصویر کا خریدار مل گیا۔
رابی پیرزادہ نے مریم نواز کی تصویر کی فروخت کے بارے میں اپنے ٹوئٹ کے ذریعے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیے
رابی پیرزادہ کو 2 سال سے مریم نواز کے پورٹریٹ کیلیے خریدار کی تلاش
اداکار محمود اسلم نے جنت سے اپنی پہلی تصویر جاری کردی
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ ”بالآخر مریم نواز کے پیروکار نے ان کی پینٹنگ خرید لی۔آج ہمارے بچے اور خواتین اپنی عیدی لیکر گھر جائیں گے، انشااللہ!میرافن میرے اللہ کے بندوں کی مدد کیلیے“۔
Meri behnein jo hashtag use kerti hain unka maqsad sirf logon tek pohanchna hota hai, is ko political angle se met dekhein… prayers
— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) March 28, 2023
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں”ہم خیال بینچ نامنظور“۔انہوں نے اس ہیش ٹیگ کے استعمال کی وجہ بتاتے ہوئے کہاکہ”میری بہنیں جو ہیش ٹیگ استعمال کرتی ہیں ان کا مقصد صرف لوگوں تک پہنچنا ہوتا ہے، اس کو سیاسی نقطہ نظر سے مت دیکھیں“۔
اس سے قبل 26 مارچ کو رابی نے سوشل میڈیا پر اسی تصویر سے متعلق لکھا تھا کہ 2 سال سے مریم نواز کی بنائی پینٹنگ کسی نے نہیں لی۔سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر رابی پیرزادہ نے لکھا تھا کہ عمران خان کی تصویر جب بناتی ہوں وہ فروخت ہوجاتی ہے۔