پریانکا چوپڑا نے اقرباپروری کو بالی ووڈ چھوڑنے کی وجہ قرار دیدیا

جب میری 6 فلمیں اچھی نہیں چلیں تو میں خوفزدہ تھی کیونکہ میں نیپو بیبی نہیں ہوں، پریانکا چوپڑا کا انٹرویو: کنگنا رناوت نے پریانکا کے بالی ووڈ چھوڑنے کی وجہ کرن جوہر کو قرار دیدیا

بالی ووڈ کو خیر باد کہنےوالی بین الاقوامی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اقربا پروری کو بالی ووڈ چھوڑنے کی وجہ قرار دے دیا۔پریانکا چوپڑا نے اپنے تازہ ترین انٹرویو کے ذریعے   انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔

اداکارہ پریانکا چوپڑا آرم چیئر ایکسپرٹ پوڈ کاسٹ  میں جلوہ گر ہوئیں اور  بڑے انکشافات کئے۔اداکارہ نےاس انٹرویو میں  بالی ووڈ چھوڑ کرہالی ووڈ منتقل ہونے کا باضابطہ اعلان کیا اور اپنی بالی ووڈ فلموں کی ناکامی کا اعتراف بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیے

مادھوری سے متعلق تضحیک آمیز جملوں پر نیٹ فلکس کو شدید تنقید کا سامنا

گوری خان اپنی پہلی کتاب کی جلد اشاعت کیلیے پرجوش

پریانکا نے اقربا پروری کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ”  بالی ووڈ میں باہرسے آنے والوں کو فلموں کی ناکامی پر مشکلات جھیلنا پڑتی ہیں ، جب میری 6 فلمیں اچھی نہیں چلیں تو میں خوفزدہ تھی کیونکہ میں نیپو بیبی نہیں ہوں، مجھے اس قسم کی حمایت نہیں ملی جو بالی ووڈ فلموں میں بڑے پیمانے پر موجود ہے“۔

انہوں نے مزید کہا کہ”آپ جانتے ہیں کہ وہ کئی نسلوں سے اداکار ہیں جوانڈسٹری کے باہر سے آنے والوں کے مقابلے میں آتے ہیں اور متعدد مواقع حاصل کرتے ہیں، آپ کے چچا صرف  اس وجہ سے  آپ کے لیے فلم نہیں بنا رہے کہ آپ کی آخری فلم ڈوب گئی تھی  ، ٹھیک ہے؟ آپ کو اسے حاصل کرنا ہوگا اور آپ کو اس کے لئے تیزی دکھانا ہوگی“۔

انہوں نے کہاکہ” مجھے انڈسٹری (بالی ووڈ) میں ایک کونے میں دھکیلا جا رہا تھا۔مجھے لوگوں نے کاسٹ کرنا بند کردیا تھا،مجھے وہ کردار نہیں دیا جارہا تھا جیسا میں کرنا چاہتی تھی،مجھے لوگوں نے گائے کا گوشت کھانے پر مجبور کیا، میں ان سیاسی حربوں سے ناواقف ہوں مجھے یہ کھیلنا نہیں آتے، میں ان سب سے تھک چکی تھی اس لئے بس انڈسٹری (بالی ووڈ) سے بریک لینا چاہتی تھی۔

انہوں نےامریکا میں اپنی پہلی میوزک وڈیو کے حوالے سے بتایا کہ”اس میوزک ویڈیو نے مجھے ایک نئی دنیا سے متعارف کروایا، اس وقت تک میں کافی فلموں میں کام کرچکی تھی اس لئے مجھے مزید فلموں میں کام کرنے کی خواہش باقی نہیں رہی تھی، مجھے اس وقت بس ایسے لوگوں کی ضرورت تھی جن سے میں بات کرسکوں“۔

انہوں نے کہا کہ” میوزک ویڈیو کچھ خاص نہ چل سکی لیکن اس نے ہالی ووڈ میں کام تلاش کرنے کے راستے آسان کردیئے تھے پہلے کوانٹیکو پھر بے واچ، میٹرکس ایک کے بعد ایک فلموں میں کام ملنے لگا“۔

دوسری جانب بالی ووڈ اداکارہ  کنگنا رناوت نے اداکارہ پریانکا چوپڑا کے بالی ووڈ چھوڑنے کی وجہ فلمساز کرن جوہر پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے اداکارہ پریانکا چوپڑا کو ہراساں کیا جس کی وجہ سے وہ امریکا شفٹ ہو گئیں۔

کنگنا رناوت نے متعدد ٹوئٹس کے ذریعے فلمساز کرن جوہر کو نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ پریانکا کیخلاف سازش کی گئی، اسے دھمکایا گیا اور اسے فلم انڈسٹری چھوڑنے پر مجبور کیا گیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ کرن جوہر سے اس مبینہ ہراسانی کا حساب لینا چاہئے اور اس مافیا کو روکنا چاہئے جو نئے ٹیلنٹ کو دھمکاتا ہے۔

متعلقہ تحاریر