گلوکار عاصم اظہر کی بھارتی ریپر بادشاہ سے ملاقات

بادشاہ کے ساتھ موسیقی، تبادلہ اور بہت کچھ کیا، عاصم اظہر کی بادشاہ سے پرتگال میں ملاقات کے بعد ٹوئٹ، پرستاروں کی دونوں گلوکاروں سے مشترکہ میوزک کرنے کی فرمائش

پاکستان میوزک انڈسٹری کے مایہ ناز گلوکار عاصم اظہر نے پرتگال میں بھارتی ریپر بادشاہ سے ملاقات کی ہے۔

عاصم اور بادشاہ کی ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، پرستاروں نے دونوں گلوکاروں سے ساتھ مل کر میوزک کرنے پر اصرار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

زین ملک پھر سلینا گومز کے عشق میں مبتلا، جی جی حدید نے ہری جھنڈی دکھادی

رابی پیرزادہ کو بالآخر2 سال بعد مریم نواز کی تصویر کا خریدار مل گیا

 

عاصم نے اپنے ٹوئٹ میں بھارتی ریپر بادشاہ کے ساتھ ملاقات کی تصویر شیئر کی ہے جس میں دونوں گلوکار شطرنج کی دیوقامت بساط پر کھڑے ہیں۔یہ ملاقات پرتگال کے شہر لسبن میں ہوئی ہے۔

عاصم نےوڈیو اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ”بادشاہ کے ساتھ موسیقی، تبادلہ اور بہت کچھ کیا“۔پرستاروں کی بڑی تعداد نے عاصم اظہر سے بادشاہ کے ساتھ مشترکہ میوزک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر