راشی کھنہ نے آئی ایم ڈی بی پر مقبول شخصیات کی فہرست میں شاہ رخ خان کو پچھاڑ دیا

ایمازون پرائم پر نشر ہونے والی شاہد کپور اور راشی کھنہ کی ویب سیریز فرضی اپنی ریلیز کے چند ہی ہفتوں میں اب تک کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی بھارتی  ویب سیریز بن گئی ہے

اداکارہ راشی کھنہ ان دنوں ایمازون پرائم کی ویب سیریز”فرضی “ کی بدولت ملنے والے پرستاروں  کے  پیار میں ڈوبی ہوئی ہیں اور خوشی سے پھولی نہیں سمارہیں۔

اداکارہ کی خوشی کی وجہ یہ ہے کہ ایمازون پرائم کی ویب سیریزاپنی   ریلیز کے چند ہی ہفتوں میں اب تک کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی  بھارتی  ویب سیریز بن گئی ہے  اور اس ویب سیریز میں اپنے کردار کی بدولت راشی کھنہ نے آئی ایم ڈی بی پر مقبول شخصیات کی فہرست بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو بھی پچھار دیا ہے۔

یہ  بھی پڑھیے

ریانکا چوپڑا نے اقرباپروری کو بالی ووڈ چھوڑنے کی وجہ قرار دیدیا

مادھوری سے متعلق تضحیک آمیز جملوں پر نیٹ فلکس کو شدید تنقید کا سامنا

 

راج اینڈ ڈی کے کی ہدایت کاری میں بننے والی اس  ویب سیریز میں شاہد کپور اور وجے سیتھوپتی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

انڈین ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے راشی  کھنہ نے بتایا کہ”یہ کہنا غلط ہوگا کہ مجھے اس فلم کی کامیابی کی توقع نہیں تھی لیکن اس بات کی توقع نہیں تھی کہ یہ فلم اتنی زیادہ مقبول ہوجائے گی“۔

انہوں نے کہاکہ” میرے خیال میں لوگوں کے دلوں میں تھوڑی سی جگہ حاصل کرنا ہر اداکار کا خواب ہوتا ہے۔ اب بہت سے لوگ ہیں جو مجھے میگھا کہتے ہیں اور یہ ثابت کرتا ہے کہ میں نے اچھا کام کیا ہے  “۔

آئی ایم ڈی بی کی فہرست میں   شاہ رخ خان کو پچھاڑنے  سے متعلق سوال پر راشی سنگھ نے بچوں کی طرح خوش ہوتے ہوئے بتایا کہ وہ سوشل میڈیا پر نہیں ہیں اور اس وجہ سے اس کے بارے میں نہیں جانتی تھیں، انہیں فلم کے ہدایت کار راج نے اس بارے میں بتایا۔وہ کہتی ہیں”جیسے ہی اس نے مجھے بتایا، میں دوسرے کمرے میں بھاگی  اور اپنے والد کو فون کیا۔ وہ نہیں سمجھ سکا کہ آئی ایم ڈی بی کی فہرست کیا ہے لیکن میں نے انہیں بتایا کہ شاہ رخ خان دوسرے نمبر پر  ہیں تو  وہ بھی چونک گئے“۔

اداکارہ نے کہاکہ” سچ میں، میں نے سوچا کہ یہ ایک دھوکہ ہے لیکن بعد میں، مجھے احساس ہوا کہ یہ صرف ایک مرحلہ تھا، جیسے کہ وہ کنگ خان ہیں اور انہیں کوئی نہیں ہرا سکتا۔ یہ شو کی مقبولیت تھی اور لوگوں نے میرے کردار کو پسند کیا۔ لیکن میں واقعی شکر گزار ہوں اور مجھ میں موجود بچہ واقعی پرجوش ہے۔ سچ پوچھیں تو یہ ایک سنگ میل ہے“۔

متعلقہ تحاریر