پرینیتی چوپڑا کا راگھو چڈھا سے شادی کی خبروں پر معنی خیز ردعمل

گزشتہ ہفتے پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا لگاتار دو دن گڑ گاؤں اور باندرا کے ریسٹورنٹس  میں ایک ساتھ دیکھے گئے تھے جس کے بعد سے بھارتی میڈیا پر ان کی شادی جلد طے پانے کی افواہیں گرم ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے بھارتی سیاستدان اور عام آدمی پارٹی کے رہنما راگھو چڈھا سے شادی کی خبروں سے متعلق سوال پر معنی خیز ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

بدھ کو انسٹاگرام ہینڈل وائرل بھایانی پر اپ لوڈ کی گئی ایک وڈیو میں اداکارہ پرینیتی چوپڑا کو ایئرپورٹ سے نکلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پرینیتی چوپڑا اور عام آدمی پارٹی کے رہنما راگھوچڈھا میں قربتیں بڑھنے لگیں

بھارتی ریئلٹی اسٹار عرفی جاوید کو کس نے ہاں کردی؟

اس موقع پر موجود کئی فوٹوگرافرزنے اداکارہ سے ان کی شادی کی افواہوں کی صداقت کے بارے تصدیق کرنا چاہی  تاہم اداکارہ نے کوئی جواب نہیں دیا اور شرمیلی مسکراہٹ کے ساتھ اپنی گاڑی  کی طرف قدم بڑھادیے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

فوٹوگرافرز اداکارہ کا پیچھا کرتے ہوئے مسلسل ان سے شادی کی افواہوں پر تبصرے کی درخواست کرتے رہے ۔جب ایک فوٹوگرام نے  زیادہ جواب پر اصرار کیا تو  پرینیتی نے کچھ سوچتے ہوئے”ہمم؟“کہا  اور معنی خیز مسکراہٹ کے ساتھ گاڑی میں بیٹھ کر فوٹوگرافرز کیلیے پوز دے دیا  ۔

جب  فوٹوگرافرز نے سیاہ کوٹ اور پتلون میں ملبوس اداکارہ سے دوبارہ تصدیق  چاہی تو پرینیتی نے کہا”آپ کا شکریہ۔ الوداع شب بخیر“، بعدازاں  جیسے ہی فوٹوگرافرز نے انہیں  چھیڑا تو پرینیتی شرما گئیں  اور پھر مسکرا دیں اور وہاں سے روانہ ہوگئیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا لگاتار دو دن گڑ گاؤں اور باندرا کے ریسٹورنٹس  میں ایک ساتھ دیکھے گئے تھے جس کے بعد سے بھارتی میڈیا پر ان کی شادی جلد طے پانے کی افواہیں گرم ہیں۔

متعلقہ تحاریر