ہانیہ عامر کوڈراموں میں ایک جیسے کردار اداکرنے پر شدید تنقید کا سامنا

ڈرامہ سیریل”میرے ہمسفر“میں ہانیہ عامر کو مظلوم لڑکی کے کردار میں سراہنے والے صارفین نے ڈرامہ سیریل”مجھے پیار ہوا تھا“میں پھر سے دکھی لڑکی کا کردار اداکرنے پر اداکارہ کوآڑے ہاتھوں لیا ہے۔

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر کو ڈراموں میں ایک جیسے رونے دھونے والے کرداراداکرنے پر شدید تنقید کاسامنا ہے۔

ڈرامہ سیریل”میرے ہمسفر“میں ہانیہ عامر کو مظلوم لڑکی کے کردار میں سراہنے والے صارفین نے ڈرامہ سیریل”مجھے پیار ہوا تھا“میں پھر سے دکھی لڑکی کا کردار اداکرنے پر اداکارہ کوآڑے ہاتھوں لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

خواتین کی خودمختاری انہیں فیصلوں میں قوت بخشتی ہے، یشمیٰ گل

ابوعلیحہ نے فلم جاوید اقبال نئے نام سے ریلیز کرنے کیلیے کمر باندھ لی

اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل”مجھے پیار ہوا تھا“میں اداکار زاویار نعمان اور اداکار وہاج علی نے ہانیہ عامر کے مدمقابل کردار ادا کیا ہے۔تاہم سوشل میڈیا صارفین ڈرامے کو  شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین  نے ڈرامے میں ہانیہ عامر کی اداکاری کو انتہائی فضول قرار دیدیا۔ایک صارف نے لکھا کہ”ہانیہ کی اداکاری انتہائی فضول ہے، روتے ہوئے تو اور بھی بری لگتی ہے،منہ کو اتنا کھینچ کھینچ کر اور دانتوں کو دبا دبا کر بولتی ہے۔ایک اور صارف نے لکھاکہ”ہانیہ کو یہی کردار ملتے ہیں،بکواس اداکاری کی ہے، یہ کردار تو بالکل اوور لگ رہا ہے“۔

ایک صارف نے لکھاکہ”انتہائی بکواس اداکاری اور اس سے بھی بکواس کہانی“۔ایک صارف نے لکھاکہ”زہر لگ رہی ہے، اس عورت کو اداکاری کرنا نہیں آتی“۔ایک صارف نے لکھاکہ”ہر ڈرامے میں روتی رہتی ہے، انتہائی بکواس کہانی ہے“۔

ایک صارف نے لکھاکہ”یہ صرف میرے ہمسفر میں ہالا بن کر اچھی لگی تھی،اس ڈرامے میں بالکل اچھی نہیں لگ رہی“۔ایک صارف نے لکھا کہ”ارے ڈائریکٹر  صاحب اسکرپٹ نہیں ہے تو ڈرامہ بند کردو،کیوں ناٹک کررہے ہو“۔

متعلقہ تحاریر