علی ظفر نے قرآن پاک میں بیان کردہ مفسدین کی نشانی بتادی

گلوکار علی ظفر نے اپنے ٹوئٹ میں سورۃ البقرہ کے دوسرے رکوع کی 2 آیات کا انگریزی ترجمہ شیئر کیا ۔ ان آیات میں اللہ تعالیٰ نے فسادیوں کی نشانیاں بیان کی ہیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مایہ ناز گلوکار و اداکار علی ظفر ان دنوں رمضان کے رنگ میں رنگے ہوئے ہیں ۔

گلوکار نے رمضان کی آمد  پر عالمی شہرت یافتہ نعت خواں  قاری وحید ظفر قاسمی کی شہرہ آفاق نعت”فاصلوں کو تکلف“پیش کی تھی اور اب انہوں نے قرآن سے فسادیوں کی نشانیاں بیان کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

علی ظفر اور عشنا شاہ کا حسان نیازی کی رہائی کا مطالبہ

اداکار محمود اسلم نے جنت سے اپنی پہلی تصویر جاری کردی

گلوکار علی ظفر نے اپنے ٹوئٹ میں سورۃ البقرہ کے دوسرے رکوع کی 2 آیات کا انگریزی ترجمہ شیئر کیا ۔ ان آیات میں اللہ تعالیٰ نے فسادیوں کی نشانیاں بیان کی ہیں۔

علی ظفر نے سورۃ البقرہ کی 11ویں  اور 12ویں آیت کا ترجمہ لکھا کہ”جب کبھی ا ن سے کہا گیا کہ زمین پر فساد برپا نہ کرو تو انہوں نےیہی کہا کہ ہم تو اصلاح کرنے والے ہیں۔خبردار! درحقیقت یہی لوگ مفسد ہیں مگر انہیں شعور نہیں ہے“۔

علی ظفر کے ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کئی صارفین نے انہیں سورۃ البقرہ کی 14ویں آیت پڑھنے کا بھی مشورہ دیدیا جس میں اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے کہ”اور جب ان سے کہا گیا کہ جس طرح دوسرے لوگ ایمان لایے ہیں اسی طرح تم بھی ایمان لاؤ، تو انہوں نے یہی جواب دیا کیا ہم بیوقوفوں کی طرح ایمان لائیں؟ خبردار!درحقیقت یہ خود بیوقوف ہیں مگر یہ جانتے نہیں ہیں“۔

متعلقہ تحاریر