پریانکا کی ’انوملی ہیئر کیئر‘ بڑوں بڑوں کو پچھاڑ کر دوسری امیر اترین برانڈ بن گئی
’انوملی ہیئر کیئر‘ نے 429.9ملین پاؤنڈ آمدن کے ساتھ کائلی جینر کی کائلی کاسمیٹکس، ایل ایل سی اور سیلینا گومز کی ’ریئر بیوٹی‘ کو پیچھے چھوڑ دیا
بالی ووڈ کو خیرباد کہنے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا ہالی ووڈ میں قدم جمانےکے ساتھ ساتھ کامیاب کاروباری خاتون کے طور پر بھی اپنا لوہا منوارہی ہیں۔
اداکارہ کی برانڈ ’انوملی ہیئر کیئر‘ رواں سال کی دوسری امیر ترین برانڈ بن کر سامنے آئی ہے جس نے امریکی ماڈل کائیلی جینر کی کائلی کاسمیٹکس ، ایل ایل سی اورامریکی گلوکارہ سلینا گومز کی برانڈ’ریئر بیوٹی‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
پریانکا چوپڑا نے اقرباپروری کو بالی ووڈ چھوڑنے کی وجہ قرار دیدیا
ادھوری سے متعلق تضحیک آمیز جملوں پر نیٹ فلکس کو شدید تنقید کا سامنا
بھارتی میڈیا کے مطابق خواتین کے بیوٹی برانڈز میں تقابل کرنے والے برطانوی ادارے کوسمیٹیفائی نے سالانہ آمدنی کی بنیاد پر دنیا کی مشہور بیوٹی برانڈز کی فہرست جاری کی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پریانکا کی ہیئر کیئر برانڈ ’انوملی ہیئر کیئر‘ نے کائلی جینر کی کائلی کاسمیٹکس، ایل ایل سی اور سیلینا گومز کی ’ریئر بیوٹی‘ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اس سال کا دوسرا امیر ترین مشہور بیوٹی برانڈ بن گیا ہے۔
کوسمیٹیفائی کے مطابق”کسی برانڈ کی کامیابی کو ماپنے کے بہت سے طریقے ہیں لیکن آمدنی سب سے اہم ہے۔ اس کی وجہ سے ہم نے ان برانڈزکی حالیہ سالانہ آمدنی کی بنیاد پر سب سے امیر ترین مشہور بیوٹی برانڈز کی فہرست اکٹھی کی ہے“۔
رپورٹ کے مطابق پریانکا چوپڑا کی برانڈ آمدنی کے لحاظ سے 429.9 ملین پاؤنڈکے ساتھ دنیا کی دوسری امیر ترین برانڈ بن چکی ہے، جب کہ ریحانہ کی برانڈ فینٹی بیوٹی 477.2 ملین پاؤنڈ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔
امریکی رئیلٹی ٹی وی کی شخصیت کائلی جینر کی کائلی کاسمیٹکس 301.4 ملین پاؤنڈ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، گلوکارہ آریانا گرانڈے کی بیوٹی 70.3 ملین پاؤنڈ کے ساتھ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر رہی اور سلینا گومز کی ریئر بیوٹی 50.2 ملین پاؤنڈ آمدنی کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہی ہے۔