عمران خان کو سلیکٹڈ کہنے والے اب الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، شان شاہد

ووٹ کو عزت دو نہ دو مگر عوام کو اب الیکشن کا حق چاہیے، ادکار کا جلد انسٹاگرام پر سیاسی مکالمہ شروع کرنے کا اعلان

پاکستان فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار شان شاہد نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی مقبولیت کے باعث الیکشن سے فرار کی کوشش کرنے والے حکومتی اتحاد کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

شان شاہد کا کہنا ہے کہ عمرن خان کو سلیکٹڈ کہنے والے اب الیکشن سے بھاگ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

علی ظفر نے قرآن پاک میں بیان کردہ مفسدین کی نشانی بتادی

رابی پیرزادہ کو بالآخر2 سال بعد مریم نواز کی تصویر کا خریدار مل گیا

 

شان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ”ووٹ کو عزت دو نہ دو مگر عوام کو اب الیکشن کا حق چاہیے،عمران خان کو سلیکٹڈ کہنے والے اب الیکشن سے بھاگ رہے ہیں۔

شان نے ہنستے ہوئے مزید لکھاکہ کیا  مکافات عمل  واقعی وجود رکھتا ہے؟

اداکار شان  نے ایک اور ٹوئٹ میں بتایا کہ وہ جلد  انسٹاگرام پر”ان پلگڈ ود شان شاہد“ شروع کرنے جارہے ہیں  جس میں  وہ پاکستانی عوام کے ایک سیاسی مکالمے کاآغاز کریں گے۔ اس سیشن میں فلموں، ٹی وی ، موسیقی اور کھیلوں کے مستقبل پر بات کی جائے گی۔

متعلقہ تحاریر