عمران خان نے سینئر قیادت کو چارپائیوں پر بٹھادیا، فرحان سعید حیران رہ گئے

”یہ کون آدمی ہے یار،یہ صحیح کیوں لگتا ہے؟ کیوں؟اور ہرکوئی اسے کیوں نہیں دیکھ سکتا، کیوں؟ گلوکار و اداکار نے تصویر ٹوئٹ کردی

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے قاتلانہ حملے کے بعد سے زمان پارک لاہور میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور وہیں سے اپنی الیکشن مہم کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

سابق وزیراعظم نہ خود تھکتے ہیں نہ اپنے پارٹی رہنماؤں کو تھکنے دیتے ہیں  اور اس بات کا ثبوت ایک تصویر میں سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان کو سلیکٹڈ کہنے والے اب الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، شان شاہد

رابی پیرزادہ کو بالآخر2 سال بعد مریم نواز کی تصویر کا خریدار مل گیا

سوشل میڈیا پر  تحریک انصاف کے سربراہ  عمران خان کی ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے زمان پارک لاہور میں اپنے گھر میں لگے خیمے میں شاہ محمود قریشی، بابر اعوان،شیریں مزاری  سمیت سینئر پارٹی قیادت کو چارپائیوں پر بٹھارکھا ہے  اور سیاسی حکمت عملی پر گفتگو کررہے ہیں۔

اداکارہ فرحان سعید نے عمران خان کی یہ تصویر اپنے ٹوئٹ میں شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ”یہ کون آدمی ہے یار،یہ صحیح کیوں لگتا ہے؟ کیوں؟اور ہرکوئی اسے کیوں نہیں دیکھ سکتا۔

متعلقہ تحاریر