ممبئی: نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر کا افتتاح،ہالی ووڈ ستاروں نے تقریب کو چارچاند لگادیے

2 روز تقریبات میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان، سلمان خان، عامر خان سمیت ماڈل جی جی حدید، فیشن ڈیزائنر لاروچ، اسپائڈر مین کے اداکارٹام ہالینڈ زندایا اور پین لوپ کروز کی بھی شرکت

بھارت کے معروف ارب پتی صنعت کار مکیش امبانی  نے فن و ثقافت کی دنیا  میں قدم رکھ دیا ۔ بھارت کی فلم نگری ممبئی میں مکیش امبانی کی اہلیہ کے نام پر نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر کا افتتاح کردیا گیا۔

دو روز تک جاری رہنے والی تقریب میں بالی ووڈ کے تمام بڑے ستاروں سمیت ہالی ووڈ اور امریکی فیشن انڈسٹری کی صف اول کی شخصیات سپر ماڈل جی جی حدید، فیشن ڈیزائنر لاروچ، اسپائڈر مین کے اداکارٹام ہالینڈ زندایا اور پین لوپ کروز بھی شریک ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیے

پریانکا کی ’انوملی ہیئر کیئر‘ بڑوں بڑوں کو پچھاڑ کر دوسری امیر اترین برانڈ بن گئی

پریانکا چوپڑا نے اقرباپروری کو بالی ووڈ چھوڑنے کی وجہ قرار دیدیا

تقریب کی میزبان ریلائنس فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن نیتا امبانی اور ان کی بیٹی ایشا امبانی   تھیں ۔نیتاامبانی افتتاحی تقریبات  کی ابتدا میں نیتا مکیش امبانی  نےبھارت کا  مذہبی ثقافتی رقص پیش کیا۔

مکیش امبانی نے اپنی اہلیہ کے خواب کو حقیقت کا روپ دینے کیلیے اس شاندار  منصوبے کو تعمیرکروایا ہےجس کے ذریعے وہ ہندوستانی فنون کو محفوظ اور فروغ دینا چاہتی ہیں۔

نیتامکیش امبانی کلچرل سینٹر ممبئی کے باندرہ کرلا کمپلیکس میں جیو ورلڈ سینٹر کے اندر واقع ہے ۔ شاندارعمارت 2 ہزار افراد کی گنجائش کے حامل  گرینڈ تھیٹر، ایک پویلین ، آرٹ شوز اور نمائشوں کے لیے 52ہزار627 مربع فٹ پر مشتمل میوزیم نما ایریا پر مشتمل ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Indrayu Kothari (@indrayu__kothari)

اس شاندار منصوبے میں بھارتی اور بین الاقوامی فنکاروں کی نمائش کے لیے 16 ہزار مربع فٹ پر مشتمل چار منزلہ آرٹ ہاؤس واقع ہے۔ چھوٹی نمائشوں اور تقریبات کے لیے اسٹوڈیو تھیٹر اور دی کیوب جیسے شاندار تھیٹر ہیں ۔

تقریب کی میزبان نیتا مکیش امبانی نے کہاکہ مجھے آپ کے سامنے زندگی بھر کے خواب کی تعبیر پیش کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے ،یہ ایسی جگہ ہے جو فنون کے مشترکہ دھاگے کے ذریعے کمیونٹی کو باندھنے کی امید رکھتی ہے۔ یہ ہندوستان کی شاندار وراثت، روایات اور ورثے کو خراج تحسین ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Gossip Girl💋👑 (@bolly_newzz)

بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کے ستاروں  نے اس شاندار افتتاحی تقریب کو چار چاند لگادیے۔تقریب میں عالمی فیشن آئکن جی جی حدید، فیشن ڈیزائنر لا روچ، فلم اسپائیڈر مین کے اسٹار ٹام ہالینڈ، زندایا اور اداکارہ پینیلوپ کروز کے علاوہ بالی ووڈ کے کنگ  شاہ رخ خان،انکی اہلیہ اوربچوں، سلمان خان، عامر خان اور ان کی فیملی، سیف علی خان، کرینہ کپور، پریانکا چوپڑا، نک جونس،عالیہ بھٹ، دیپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ، ورون دھون،ایشوریہ رائے،کاجول،مادھوری ڈکشٹ، ریکھا، رجنی کانت، سچن ٹنڈولکر سمیت بے شمار شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر شاہ رخ نے اپنی فلم پٹھان کے گانے پر رقص کیا جبکہ پریانکاچوپڑا نے رنویرسنگھ کے ساتھ اپنی ڈانس پرفارمنس پیش کی۔ اداکارورون دھون نے اپنی ڈانس پرفارمنس کے دوران جی جی حدید کو اسٹیج پربلاکر گود میں اٹھالیا اور ان کے گال پر بوسہ بھی دیا۔تقریب کے دوسرے دن عالیہ بھٹ اور رشمیکا منڈنا  نے شاندار پرفارمنس پیش کی۔

متعلقہ تحاریر