اداکارہ میرا مسجد نبویﷺ میں فرض نماز کے دوران اپنی وڈیو بناتی رہیں
اداکارہ نے روضہ رسولﷺ پر حاضری اور عمرے کی ادائیگی کے دوران بھی اپنی وڈیوز بناتی رہیں، سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید

پاکستانی فلم انڈسٹری کی متنازع اداکارہ میرا نے عمرے کی ادائیگی کو بھی مذاق بنادیا۔ اداکارہ نے مسجد نبویﷺ میں فرض نماز کی باجماعت ادائیگی کے دوران اپنی وڈیو بنانے کے بعد سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
اداکارہ کو نماز کے تقدس کی پامالی پر شدید تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ میرا عمران خان کیلیے دعاگو،زرنش خان کی کھلاڑیوں کو شاباش
فلم اسٹارز ہی اصل اسٹار ہیں، ڈرامےوالوں کو اسٹار نہیں سمجھتی، میرا
مدینہ منورہ میں موجود میرا نے اپنی ایک وڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ مسجد نبویﷺ میں فرض نماز کی ادائیگی کے دوران اپنے موبائل فون سےاپنی نماز پڑھنے کی وڈیو بنانے میں مصروف ہیں۔
میرا نے روضہ رسول پر حاضری کے دوران بھی اپنی وڈیو بنائی اور فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی۔ اس سے قبل میرا نے عمرہ کی ادائیگی کے دوران کی بھی اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے مسجد نبوی ﷺ میں نماز کے تقدس کی پامالی پر اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔









