اداکارہ صبا قمر نے امر خان کی اداکاری کی تعریف کردی

اداکارہ امر خان نے اپنے ڈرامے’ ہیر دا ہیرو‘ کا ایک منظر انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے جس پر اداکارہ صبا قمر نے ان کی تعریف کی ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ صبا قمر نے ساتھی اداکارہ  اور فلم نگارامر خان  کی صلاحیتوں کی معترف ہوگئیں۔

اداکارہ امر خان نے اپنے ڈرامے’ ہیر دا ہیرو‘ کا ایک منظر انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے جس پر اداکارہ صباقمر نے ان کی تعریف کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ میرا مسجد نبویﷺ میں فرض نماز کے دوران اپنی وڈیو بناتی رہیں

عامر لیاقت کو 2 روز قبل اپنی موت کا علم ہوگیا تھا، فیصل قریشی کا دعویٰ

 

اداکارہ امر خان کی جانب سےشیئر کی گئی وڈیو میں وہ درزی کے پاس جاکر اسے صبا قمر جیسا گاؤن بنانے کی فرمائش کرتی ہیں جس پر ان کے ہیرو عمران اشرف ان کا مذاق اڑاتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amar Khan (@amarkhanlove)

اداکارہ امر خان کہتی ہیں کہ” یہ اداکارائیں اگر اپنے جسم پر ٹاکی بھی رکھ لیں نہ تو ریٹ لاکھوں کا ہوجاتا ہے، انسان کی چوائس اچھی ہونی چاہیے پھر دیکھیں لنڈا بھی لنڈن لگنے لگتا ہے“۔

اداکارہ نے وڈیو کے کیپشن میں بھی اپنا مذکورہ بالا مکالمہ ہی تحریر کیا ہے۔انہوں نے مزید لکھا ہیر جٹ منہ پھٹ،لاکھوں کا ریٹ ، آپ میں سے کتنے لوگ ہیر سے متفق ہیں۔

اداکارہ امر خان کی پوسٹ پر پرستاروں کے ساتھ ساتھ اداکارہ قمر نے بھی تبصرہ کرتے ہوئے ان کی اداکاری کو شاندار قرار دیا ہے۔امر خان نے صبا قمر کے تبصرے پر جواب دیتے ہوئے لکھاکہ صبا جی میں آپ سے محبت کرتی ہوں، یہ نسل آپ کی مہارت کو سراہتے ہوئے بڑی ہوئی ہے، خوش رہیے۔جس پر صباقمر نے کہا کہ امر میں بھی آپ سے محبت کرتی ہوں۔

متعلقہ تحاریر