نیتا مکیش امبانی کی تقریب میں ہالی وڈ سپر اسٹارز دیسی پاپا رازی میں پھنس گئے

باندرہ ممبئی میں این ایم سی سی اے کی پروقار افتتاحی تقریب میں بھارتی سمیت دنیا بھر کے اداکار،   گلوکار شریک ہوئے، جی جی حدید نے ساڑی میں اپنا جلوہ بکھیرا جبکہ جینڈیا نے 'نمستے' بول کر ہندوستانیوں کا دل جیت لیا

بھارتی شہر ممبئی کے پوش علاقے باندرہ کرلا کمپلیکس میں نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر (این ایم اے سی سی ) کے اففتاح کے موقع پر دو MVPs موجود تھے۔ ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کے ستارے اپنے روایتی لباس میں  تقریب کو چار چاند لگا رہے تھے۔

نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر (این ایم اے سی سی ) کے اففتاح کے موقع پر دو MVPs موجود تھے۔ ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کے ستارے اپنے روایتی لباس میں  تقریب کو چار چاند لگا رہے تھے،

یہ بھی پڑھیے

ہالی وڈ اسٹارز نے ڈونلڈ ٹرمپ کی گرفتاری کو قانون کی بالا دستی قرار دیا

ایونٹ کے دوران کمیرا مینوں نے تقریب میں شریک مہمانوں کی خوبصورت عکاسی کی۔ مغربی سپر اسٹارز جس میں نک جونس، جی جی حدید، نکوہ، ٹم ہالینڈ سمیت دیگر شامل تھے ۔

تقریب میں سنائی دینے والی سب سے دلچسپ پاپ آوازوں کے کئی ویڈیو مانٹیجز بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہے ہیں۔ ایک کلپ شروع ہوتی ہے جب پرینکا چوپڑا نے نک کو ریڈ کارپٹ پر اپنے ساتھ شامل ہونے کے لیے پاپا کے ساتھ کہا، "جیجا جی شرما گئے (بھابی شرمیلی ہیں)۔” اس کے بعد، کسی کو Zendaya، "Jhandeya” کہتے ہوئے سنا جاتا ہے اور اس سے کہا جاتا ہے کہ "اس موبائل میں دیکھو”۔ کسی اور کو گیگی سے مراٹھی میں بات کرتے ہوئے سنا جاتا ہے۔

جی جی حدید نے ساڑی میں اپنا جلوہ بکھیرا جبکہ جینڈیا نے ‘نمستے’ بول کر ہندوستانیوں کا دل جیت لیا۔ این ایم اے سی سی نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر کے فیشن گالا میں ہفتہ کی رات انٹرنیشنل سلیبریٹیز نے حصہ لیا۔

اس میں مارول سنیمیٹک یونیورس کی اسپائیڈر مین فلموں کے اداکارہ ٹام اور اداکارہ جینڈیا شامل ہوئے ۔ اس کے علاوہ امریکی ماڈل جی جی حدید بھی شامل ہوئیں۔ تینوں سلیبریٹیز نے ہندوستانی روایت کو فالو کرتے ہوئے اپنا جلوہ بکھیرا۔

اسپائیڈر مین سے مشہور جینڈیا اورجی جی حدید نے ساڑی میں اپنا جلوہ بکھیرا۔ وہیں ٹام ہالینڈ کو بلیک ایکسیڈو میں دیکھا گیا ۔ تینوں انٹرنیشنل سلیبریٹیز نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر کے فیشن گالا میں کافی خوش نظر آئے ۔

پرینکا چوپڑا رنگ برنگی ایسمیٹریکل اسٹریپ لیس میں کافی خوبصورت لگ رہی تھیں ۔ وہ اپنے شوہر نک جونس کے ساتھ پہنچی تھیں ۔

متعلقہ تحاریر