زوہا رحمٰن کی مختصر فلم ’عید مبارک ‘ آسکر کیلیے نامزد
فلم عید مبارک عیدالاضحیٰ پر مسلمانوں میں پائے جانےو الے قربانی کے عالمگیر کو جذبے کو میڈیا کے مرکزی دھارے کے ذریعے دنیا بھر میں بیداری پھیلانے کیلیے بنائی گئی ہے۔

بین الاقوامی اداکارہ اور ماڈل زوہا رحمٰن کی عیدالاضحیٰ کے موضوع پر بنائی گئی مختصر فلم ’عید مبارک ‘ نے آسکر میں نامزدگی کیلیے منتخب کرلیا گیا۔
نیویارک انٹرنیشنل چلڈرن فلم فیسٹیول میں جیوری ایوارڈ جیتنے کے بعد مختصر فلم نے اکیڈمی ایوارڈز کوالیفائی کیا۔ ججوں میں اوما تھورمین اور کائل میکلاچلان سمیت دیگر اعلیٰ معیار کے پیشہ ور افراد شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ نازش جہانگیر نے عمران خان کو ریڈ لائن قرار دیدیا
مانی میری دوست کا دوست تھا، اداکارہ حرا مانی
مختصر دورانیے کی اس فلم عید مبارک کا مرکزی خیال رائٹراور ڈائریکٹرماہ نوریوسف کے اپنے بچپن کے واقعات پر مبنی ہے۔ فلم کی ٹیم کو امید ہے کہ ’عیدمبارک ‘عیدالاضحیٰ پر مسلمانوں میں پائے جانےو الے قربانی کے عالمگیر کوجذبے کو میڈیا کے مرکزی دھارے کے ذریعے بیداری پھیلانے اور ثقافتوں کے درمیان افہام و تفہیم کا پُل تعمیر کرنے کا باعث بنے گی۔
View this post on Instagram
رنگوں سے لے کر کمپوزیشن تک’عید مبارک ‘کا ہر فریم پوری ٹیم کی تخلیقی صلاحیتوں اور محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے، جس میں امریکی اور پاکستانی کاریگر شامل ہیں۔
فلم کی عکس بندی مئی 2022 میں 5 دن تک مسلسل 12، 12 گھنٹے تک کراچی میں کی گئی۔فلم لاس اینجلس میں حالیہ موسم گرما میں مکمل کیا گیا ہے۔ اس کے بعد سے فلم نے سیئٹل، لاس اینجلس اور نیویارک کے فلمی میلوں میں متعدد ایوارڈز جیتے ہیں۔
زوہا رحمٰن مارول یونیورس کے کریکٹر میں پہلی خاتون ہیں جوکہ فلم اسپائیڈر مین فار فرام ہوم میں حجابی کردار میں نظر آئیں۔ انہوں نے نیٹ فلکس کے ینگ ولنڈے اور ایپل ٹی وی کے لیے بھی کام کیا جبکہ دیپیکا پاڈوکون کی پروڈکشن میں بننے والی فلم 83 میں بھی وہ اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاچکی ہیں۔









