ارمینا خان نےفروٹ چاٹ کی تشہیر پر مریم نواز کونرمی سے ٹوک دیا

سیاست کو ایک طرف رکھ کر بتاؤں تو اس وڈیو کا برا تاثر جارہا ہے، آپ اپنے کھانے کی نمائش کررہی ہیں اور آپ کے ملک میں لاکھوں لوگ بھوکے مر رہے ہیں، اداکارہ

کہتے ہیں وقت خراب چل رہا ہو تو اونٹ پر بیٹھے انسان کو بھی کتا کاٹ لیتا ہے، حکمراں اتحاد کو بھی ان دنوں ایسے ہی حالات کا سامنا ہے۔ حکومتی زعما تاثر سازی کیلیے کوئی مثبت کام بھی کرنا چاہیں تو وہ ان کیلیے گالی بن جاتاہے،ایساہی کچھ گزشتہ دنوں مریم نواز کے ساتھ بھی ہوا ہے۔

مریم نواز نے 2 روز قبل اپنے جلسے سے واپسی پر اپنے کچن میں فروٹ چارٹ میں چمچہ گھمانے کی وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تو صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بناڈالا۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ نازش جہانگیر نے عمران خان کو ریڈ لائن قرار دیدیا

پنجاب میں14مئی کو  الیکشن کرانے کے حکم پر شوبز انڈسٹری کا اظہار تشکر

ن لیگ کی چیف آرگنائزر نے 5 اپریل کو اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک وڈیو شیئر کی جس میں وہ ، وزیراطلاعات مریم اورنگزیب اور اان کی والدہ  طاہرہ اورنگزیب کو کچھ میں فروٹ چاٹ بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

مریم نواز نے وڈیو کے کیپشن میں لکھاکہ”افطار کی تیاری، اور فروٹ چاٹ کے بغیر کیسی افطار؟صرف سیاست نہیں کرتی۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس وڈیو پر مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بنایا تو اداکارہ ارمینا خان بھی پیچھے نہیں رہیں اور انہوں نے بھی  ن لیگ کی چیف آرگنائزر کو اس وڈیو پر نرمی سے ٹوک دیا۔

ارمینا خان نے ٹوئٹ پر تبصرے میں لکھاکہ”پیاری، اس کا برا تاثر جارہا ہے(سیاست کو ایک طرف رکھ کر)،آپ اپنے کھانے کی نمائش کررہی ہیں اور آپ کے ملک میں لاکھوں لوگ بھوکے مررہےہیں“۔

متعلقہ تحاریر