ہمایوں سعید کی اپنی بیٹی جیسی سالی کو سالگرہ پر دل موہ لینے والی مبارکباد
میری بیٹی کو سالگرہ مبارک ہو، ہمارے گھر کی چمکتی ہوئی روشنی، تمہاری نہ رکنے والی توانائی مجھے ایک خوش کن انسان بناتی ہے، ہمایوں سعید:میں خوش قسمت ہوں کہ آپ میرے والد ہیں، ثنا شاہنواز

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار و فلمساز ہمایوں سعید نے اپنی خواہر نسبتی ثناشاہنواز کو سالگرہ کی مبارکباددی ہے۔
ہمایوں سعید نے پروڈکشن کے شعبے سے وابستہ ثناشاہنواز کو اپنی بیٹی قرار دیتے ہوئے ان کے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ارمینا خان نےفروٹ چاٹ کی تشہیر پر مریم نواز کونرمی سے ٹوک دیا
زوہا رحمٰن کی مختصر فلم ’عید مبارک ‘ آسکر کیلیے نامزد
ہمایوں سعید نے انسٹاگرام پر ثنا شاہنواز کے ساتھ اپنی 2 تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ”میری بیٹی کو سالگرہ مبارک ہو، ہمارے گھر کی چمکتی ہوئی روشنی، تمہاری نہ رکنے والی توانائی مجھے ایک خوش کن انسان بناتی ہے، تمہاری لگن اور مقاصد کو حاصل کرنے کا جذبہ مجھے مزید محنت کرنے کی ترغیب دیتا ہے“۔
View this post on Instagram
ہمایوں سعید نے ثنا شاہنواز کو دعاؤں سے نوازتے ہوئے مزید لکھاکہ” اللہ تہمیں ہمیشہ مسکراتا اورنظر بد سے محفوظ رکھے اورتمہاری تمام خواہشات کو پورا کرے۔ ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ تم ہماری زندگی میں ہو، تم سے محبت ہے“۔
ثنا شاہنواز نے ہمایوں سعید کی پوسٹ پر جذباتی تبصرے میں لکھاکہ ”میں خوش قسمت ہوں کہ آپ میرے والد ہیں۔ آپ نے مجھے بہت محبت اور دیکھ بھال کے ساتھ پروان چڑھایا ہے اور ہمیشہ میری حفاظت کی ہے۔ بطور فرد میں آج جو ہوں وہ بننے میں میری مدد کرنے پر آپ کا شکریہ۔ میں نے اس پیشے کا انتخاب صرف اس لیے کیا کہ آپ میری رہنمائی کے لیے موجود تھے “۔
انہوں نے مزید لکھاکہ”سونے کے دل والا وہ شخص جس کو مجھے اپنا باپ کہتے ہوئے فخر ہے اور ویسے دنیا نہیں جانتی کہ آپ مجھے خوش دیکھنے کے لیے ہر روز مجھ پر اتنی محبتیں نچھاور کرتے ہیں کہ میں اسکا شکر ادا کرنے سے قاصر ہوں،اللہ آپ کو صحت، لمبی زندگی اور مزید کامیابیوں کے ساتھ خوش رکھے ،آمین “۔ہمایوں سعید کی پوسٹ پر ہرامانی، سہائے علی ابڑو،شگفتہ اعجاز، سمیع خان اور دیگر محبت اور پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔









