فریحہ الطاف نے فواد خان اور فیصل قریشی کی مزاحیہ وڈیو کی تعریف کردی
وڈیو میں فیصل قریشی کو فواد خان پر فلم کی تشہیری کیلیے منعقدہ انٹرویو چھوڑ کر جانے پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

پاکستان فیشن انڈسٹری کی معروف شخصیت فریحہ الطاف نے اپنی نئی فلم منی بیک گارنٹی کی تشہیر میں مصروف فواد خان اور فیصل قریشی کی غیر روایتی وڈیو کی تعریف کردی۔
وڈیو میں فیصل قریشی کو فواد خان پر فلم کی تشہیری کیلیے منعقدہ انٹرویو چھوڑ کر جانے پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
وسیم اکرم اور شنیرا کی پہلی فلم منی بیک گارنٹی کی پہلی جھلک جاری
فواد خان کی فلم منی بیک گارنٹی دنیا بھر میں کتنے سنیماز میں ریلیز ہوگی؟
وڈیو میں فواد خان کو گھر ٹی وی لاؤنج میں ناشتے کی ٹیبل پر بیٹھے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ ہدایت کار فیصل قریشی ان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ”تو وہاں سے بیچ سے اٹھ کر بھاگ گیا تھا اور سب پوچھ رہے تھے کہ فواد خان کہاں چلا گیا اور کیوں چلاگیا؟“۔
Love this quirky video from Fawad Khan & Faisal Quershi on not giving interviews @xMBGx film #comingsoon @_fawadakhan_ @faisal_quraishi #moneybackguarantee pic.twitter.com/lOIogN3yyK
— Frieha Altaf (@FriehaAltaf) April 7, 2023
فوادخان کہتے ہیں”توانٹرویو دے دیے تھے میں نے، اس کے بعد کیا کرکے دکھاتا ؟ کتھک کرتا یا پیاری سی بلی بن کے دکھاتا؟“۔اس پر فیصل قریشی کہتے ہیں”سب کہہ رہے تھے کہ فواد خان ڈر کر چلا گیا ہے“۔
فریحہ الطاف نے وڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ”انٹرویو نہ دینے پر فواد خان اور فیصل قریشی کی یہ نرالی ویڈیو پسند کریں“۔
زشکو فلمز اور گیم اوور پرودکشن کی پیشکش فلم’منی بیک گارنٹی‘ رواں ماہ عید الفطر پر دنیا بھر میں 800 سے زائد سنیماز پر ریلیز ہونے جاری ہے ۔اس ایکشن کامیڈی فلم کے مصنف اور ہدایت فیصل قریشی ہیں جبکہ اس کےمرکزی کرداروں میں فواد خان اور عائشہ عمر کے علاوہ وسیم اکرم، شنیرا اکرم، میکال ذوالفقار،جاوید شیخ شامل ہیں۔
فلم میں اداکار جان ریمبو، گوہر رشید، حنا دلپذیر،شایان خان، مانی ، کرن ملک،علی سفینا ، مرحوم احمدبلال،عدنان جعفر،شفاعت علی اور اقدس وسیم بھی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔









