یاسر حسین نے بیٹے کبیر کی ’مصروف‘زندگی کی وڈیو شیئر کردی
فنکار والدین کے بیٹے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے مالک ہیں جس کے ایک لاکھ سے زائد پیروکار ہیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت جوڑی یاسر حسین اور اقرا عزیز کےبیٹے کبیر حسین ننھی عمر میں ہی شہرت سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔
فنکار والدین کے بیٹے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے مالک ہیں جس کے ایک لاکھ سے زائد پیروکار ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
وائرل سے بیمار ہونے سے لیکر وائرل کیلیے بیمار ہونے تک ہم بہت دور نکل آئے، عدنان صدیقی
ارمینا خان کےمریم نواز پرطنز کے جواب میں لیگی ٹوئٹر ہینڈل کا قابل مذمت اقدام
یاسرحسین اور اقراعزیز اکثر بیٹے کی ننھی منی شرارتوں کی وڈیوز اورتصاویر سوشل میڈیا کی زینت بناتے رہتے ہیں۔حال ہی میں یاسر حسین نے کبیر حسین کی ایک وڈیو شیئر کی ہے جس میں ان کی دن بھر کی مصروفیت دکھائی گئی ہے۔
View this post on Instagram
وڈیو میں کبیر حسین کو کھلونوں کی باسکٹ سے اپنی گیندیں نکالتے اور پیٹنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔یاسر حسین نے وڈیو کے کیپشن میں صرف ایک لفظ’مصروف‘لکھا ہے۔
صبور علی، انوشے عباسی، شازیہ وجاہت اور بھارتی اداکارہ گوہر خان سمیت شوبز انڈسٹری کےکئی فنکاروں نے وڈیو پرپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کبیر حسین کیلیے نیک تمناؤں کا اظہارکیا ہے۔









