عائشہ عمر کی دوسری فلم”ہوئے تم اجنبی “عید الفطر پر ریلیز ہوگی

سقوط ڈھاکا کے موضوع پر مبنی اس فلم کے مصنف و ہدایت کار کامران شاہد ہیں، فلم میں میکال ذوالفقار اور سعدیہ خان نے مرکزی کردار ادا کیا، محمود اسلم نے شیخ مجیب الرحمان اور عائشہ عمر نے صحافی کا کردار نبھایا ہے

پاکستان شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ عائشہ عمر کی دوسری فلم ’ ہوئے تم اجنبی ‘ رواں ماہ عید الفطرپر ریلیز ہونے جارہی ہے۔

سقوط ڈھاکا کے موضوع پر مبنی اس تاریخی، ایکشن اور رومانوی فلم کے مصنف و ہدایت کار معروف اینکر پرسن کامران شاہد ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

کلبھوشن کی گرفتاری کے آپریشن پر بنی عائشہ عمر کی فلم ڈھائی چال کا ٹیزر جاری

عائشہ عمر کی شعیب ملک کے ساتھ اسکینڈلائز کرنے والوں کو پھر شٹ اپ کال

فلم ہوئے تم اجنبی میں اداکار میکال ذوالفقار اور اداکارہ سعدیہ خان نے مرکزی  کردارادا کیا ہے جبکہ عائشہ عمر نے فلم میں ڈھاکا مقیم صحافی عائشہ کا کردار ادا کیا ہے۔

 فلم میں سینئر اداکار محمود اسلم نے شیخ مجیب الرحمان کا کردار اداکیا ہے،فلم کی دیگر کاسٹ میں شمعون عباسی،سہیل احمد، کامران شاہد کے والد اداکار شاہد اور دیگر شامل ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)

اداکارہ عائشہ عمر نے فلم کا ایک ٹیزراپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے جس میں ان کے کردار  کی عکاسی کی گئی ہے۔عائشہ عمر نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھاکہ”1971 میں مشرقی پاکستان سے تعلق رکھنے والی عائشہ  سے ملیں… بحیثیت صحافی اور انسان اس کی ایمانداری اور دیانتداری کی وجہ سے اسے  تقریباً ہر چیز کی قیمت چکانی پڑی لیکن سچ کی جیت ہوتی ہے، چاہے سفر کتنا ہی تکلیف دہ کیوں نہ ہو،سچ ہمیشہ آپ کو آزاد کرے گا“۔

فلم کا ٹریلر ایک ماہ قبل جاری کیا گیا تھا جسے اب تک یوٹیوب پر  64 ہزار مرتبہ دیکھاجاچکا ہے۔

فلم کے مصنف اور ہدایت کار کامران شاہد نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا تھا کہ فلم بنانا بہت مشکل کام ہے جہاں تک فلم میں تاریخ کی بات ہے تو مکمل 1971 کی تاریخ نہیں دکھائی گئی بلکہ تاریخ صرف 25 فیصد دیکھنے کو ملے گی باقی یہ رومانٹک کامیڈی فلم ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے آئی ایس پی آر سے ٹینک اور اسلحہ کرائے پر مانگا تھا لیکن انہوں نے کہا کہ ہم کرائے پر کچھ نہیں دیتے ہیں، جب میں نے انہیں بتایا کہ میں 71 تاریخ کے پس منظر پر فلم بنارہاہوں تو انہوں نے میرا اسکرپٹ بھی نہیں دیکھا کیونکہ وہ مجھے جانتے تھے اس لیے انہوں نے مجھے ویسے ہی لاجسٹک مہیا کیں پیسے نہیں لیے ۔

کامران شاہد کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں فلم میں نظر آنے والی تمام چیزیں حقیقی ہوں اس گرافکس کا استعمال بھی ہوتا ہے لیکن جہاں تک میں تعاون کی بات ہو تو آئی ایس پی آر کا فلم سے کوئی تعلق نہیں ۔

متعلقہ تحاریر