آغا علی اور حنا الطاف محنت میں عظمت کی عملی مثال بن گئے
گھر میں کھانا میں پکاتا ہوں، صفائی حنا کرتی ہے، ہم اپنے کپڑے، برتن، باتھ روم خود دھوتے ہیں، آغا علی کی ندا یاسر کے شو میں گفتگو، وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبصورت جوڑی اداکارہ حنا الطاف اور اداکار آغا علی محنت میں عظمت کی عملی مثال بن گئے۔
اداکار و میزبان آغا علی نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے گھر میں کوئی ملازم نہیں، گھر کے سارے وہ اور اہلیہ خود کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
حنا الطاف تصاویر کی بنیاد پرذاتی زندگی پر تبصرے کرنے والوں سے خفا
حنا الطاف اور آغاعلی اتفاقیہ طور پر ایفل ٹاور کیسے پہنچے؟
حال ہی میں حنا اور آغا نے ندا یاسر کے شو میں شرکت کی۔اس پروگرام کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں آغا علی اورحنا الطاف نے اپنی گھریلو مصروفیات پر تفصیل سے بات کی ہے۔
View this post on Instagram
اداکار آغا علی نے میزبان ندا یاسر کے ایک سوال پر کہا کہ”ہمارے گھر برتن دھونے، کھانا پکانے، صفائی اور استری کے لیے کوئی ملازم نہیں ہے“۔ندایاسر نے استہزائیہ انداز میں سوال کیا کہ”تم لوگ گندے گھر میں رہتے ہو؟“۔
اس پر آغا علی نے کہا کہ” ہم خود اپنے گھر کو صاف رکھتے ہیں، خود ہی مشین میں کپڑے دھوتے ہیں، میں کھانا پکاتا ہوں، یہ کام میرے ذمے ہے، افطار اور سحری بنانے کا 90 فیصد کام میں ہی کرتا ہوں، صفائی وغیرہ حنا دیکھتی ہے“۔
اداکارہ حنا الطاف نے بتایاکہ” اگر بیچ میں شوٹ چل رہی ہو اور ہم میں سے کسی ایک کی چھٹی ہو تو وہ پھر گھر کے کام وغیرہ کرے گا“۔
حنا الطاف نےواضح کیا کہ”اپنے گھر کے کام کرنے سے زیادہ خوبصورت اور کوئی بات نہیں ہوسکتی“۔آغاعلی نے انکشاف کیا کہ”ہم اپنا باتھ روم بھی خود ہی صاف کرتے ہیں، سحری کے فوری بعد ہی ہم اپنا باتھ روم صاف کرلیتے ہیں اور پھر دیگر صفائی بھی ہوجاتی ہے“۔
شوبز انڈسٹری کے خوبرو جوڑے کا یہ کلپ سوشل میڈیا پردھوم مچارہا ہے اور صارفین اپنے کام اپنے ہاتھوں سے کرنے پر جوڑے کو دادو تحسین سے نوازرہے ہیں۔









