بشریٰ انصاری کسے دنیا کا سب سے بڑا بے وقوف سمجھتی ہیں؟

دنیا کا سب سے بڑا بے وقوف شخص وہ ہے جوسیاستدانوں کی خاطر اپنے پیاروں سے بدکلامی یا قطع تعلق  کرے، سیاستدانوں کو اتنی ہی اہمیت دیں جتنی وہ آپ کو دیتے ہیں، عزت دار شہری بنیں، غلام اور خوشامدی نہ بنیں، اداکارہ کو پی ٹی آئی کارکنوں کی تنقید کا سامنا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ  انصاری نے دنیا کے سب سے بڑے بیوقوف کی نشانی بتادی۔

اداکارہ نےلوگوں کو سیاستدانوں کے غلام یا خوشامدی نہ بننے کا مشورہ بھی دیدیا۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ بشریٰ انصاری کا شہید بینظیر بھٹو کو خراج عقیدت

بشریٰ انصاری نے لفافہ صحافت اور عمران خان  پر منیب فاروق کو لاجواب کردیا

بشری انصاری نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک تحریر کا عکس شیئر کیا ہے  جس پر لکھا ہے کہ  ”دنیا کا سب سے بڑا بے وقوف شخص وہ ہے جوسیاستدانوں کی خاطر اپنے پیاروں سے بدکلامی یا قطع تعلق  کرے“۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bushra Bashir (@ansari.bushra)

اداکارہ کایا پوسٹ میں مزید درج ہے کہ”سیاستدانوں کو اتنی ہی اہمیت دیں جتنی سیاست دان آپ کو دیتے ہیں،باوقار اور عزت دار شہری بنیں، غلام اور خوشامدی نا بنیں“۔

 اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھاکہ”بات تو سچ ہے“۔سینئر اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں کسی سیاسی جماعت یا رہنما کا نام نہیں لیا البتہ تحریک انصاف کے حامیوں کی اکثریت نےاس پوسٹ کا مخاطب عمران خان اور ان کے حامیوں کو سمجھتے ہوئے بشریٰ انصاری کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں پٹواری   قرار دیدیا۔

متعلقہ تحاریر