عاطف اسلم پر بہت بڑا کرش تھا، ان کی شادی پر دل ٹوٹ گیا تھا، درفشاں سلیم

میں عاطف اسلم کو اتنا پسند کرتی تھی کہ ہر وقت ان کے گانے سنتی تھی اور میں ان ہی سے متعلق گفتگو کیا کرتی تھی، شادی سے 2 دن بعد عاطف اسلم سے پہلی ملاقات ہوئی تھی، اداکارہ

اداکارہ درفشاں سلیم نے انکشاف کیا ہے کہ عاطف اسلم پر ان کا بہت بڑا کرش تھا،  وہ ماضی میں گلوکار عاطف اسلم کو بے حد پسند کیا کرتی تھیں او رگلوکار کی شادی پر ان کا دل ٹوٹ گیا تھا۔

در فشاں نے حال ہی میں اے آر وائی کے شو میں شرکت کی جہاں میزبان ندا یاسر نے ان سے سوال کیا کہ پہلی بار دل کب ٹوٹا؟ کبھی ایسا ہوتا ہے کہ کسی ہیرو کی شادی ہوجائے تو اکثر لڑکیوں کا دل ٹوٹ جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

آغا علی اور حنا الطاف محنت میں عظمت کی عملی مثال بن گئے

بشریٰ انصاری کسے دنیا کا سب سے بڑا بے وقوف سمجھتی ہیں؟

اداکارہ نے کہا”مجھے یاد ہے، مجھے عاطف اسلم پر بہت بڑا کرش تھا، میں انہیں اتنا پسند کرتی تھی کہ ہر وقت عاطف کے گانے سنتی تھی اور میں ان ہی سے متعلق گفتگو کیا کرتی تھی“۔

در فشاں سلیم نے بتایا کہ”میری بہن اب بھی مجھے کہتی ہے کہ آپ نے کبھی اس بارے میں عوامی طور پر بات نہیں کی، مجھے یاد ہے کہ میری عاطف اسلم سے ملاقات ان کی شادی کے دو دن بعد ہوئی“۔

انہوں نے بتایا کہ ”وہ میری گلوکار سے پہلی ملاقات تھی، اس وقت میں رو رہی تھی، تب میری عمر اتنی زیادہ نہیں تھی اور میں او لیولز کررہی تھی“۔

درفشاں سلیم نے تسلیم کیا کہ” جی ہاں عاطف اسلم کی وجہ سے ہی پہلی بار میرا دل ٹوٹا تھااور عاطف اسلم میرا سب سے بڑا کرش تھا“۔واضح رہے کہ عاطف اسلم  نے مارچ 2013میں  سارہ  بھروانا سے  شادی کی تھی  جس سے ان کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔

متعلقہ تحاریر