شاہ رخ خان نے باحجاب پرستار کا احترام کرکے کروڑوں دل جیت لیے

حالیہ تقیرب میں 3 خواتین پرستار شاہ رخ خان سے ملاقات کیلیے آئیں، 2 نے انہیں گلے لگالیا، تیسری باحجاب پرستار کو دیکھ کر شاہ رخ نے احتراماً جھک کر سلام کیا، وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، کنگ خان تعریفیں

بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ نہ صرف باصلاحیت اداکار ہیں بلکہ سچے اورشریف انسان بھی ہیں۔

بالی ووڈ کنگ نے ایک حالیہ تقریب میں  تین لڑکیوں سمیت چار مداحوں سے ملاقات کی   جس کی وڈیو وائرل ہورہی ہے اور سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان کے حسن سلوک  کے چرچے ہورہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان معروف کاسمیٹک کمپنی کی برانڈ ایمبیسڈر مقرر

راکھی ساونت کو بوسے کا تنازع، میکا سنگھ مقدمہ خارج کرانے عدالت پہنچ گئے

 سوشل میڈیا  پلیٹ فارمز پر زیرگردش  ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  شاہ رخ سے ملاقات کے دوران فرط جذبات سے مغلوب 2 خواتین مداحوں نے انہیں گرمجوشی سے گلے لگالیا ۔

تاہم حجاب میں ملبوس تیسری پرستار کو دیکھ کر شاہ رخ خان نے احتراماً اپنے سینے پر ہاتھ رکھنے کےبعد جھک کر اسے سلام کیا جواب میں لڑکی نے بھی اداکار کیلیے انہی جذبات کا اظہار کیا۔

کنگ خان کے اس حسن سلوک کو  دنیا بھر کی مسلم کمیونٹی نے بڑے پیمانے پر سراہا ہے، جو خان ​​کو ان کے عقیدے کے احترام کے اظہار کے لیے بہت زیادہ عزت دیتی ہے۔

اداکار کے حسن سلوک کی سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر تعریف کی گئی ہے، لوگوں نے مسلمان خواتین  کے تئیں ان کی حساسیت اور احترام پر انہیں سراہا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار  نے ہمیشہ مذہبی رواداری کے لیے آواز اٹھانے کی کوشش کی ہے اور اپنے عقائد سے بالاتر ہوکر دوسروں کے عقائد کا احترام کرنے کی اہمیت کا درس دیا ہے  ۔

متعلقہ تحاریر