ایلون مسک نے ٹوئٹر کا تصدیق کا نظام تہس نہس کردیا، عدنان صدیقی
اب ٹائپ کرنے کی صلاحیت ہی ہمیں بوٹس سے الگ کرسکتی ہے، یہ ذہانت کی بقا کا ایک نیا دور ہے، اداکارکا ٹوئٹر میں متعارف کرائی گئی تبدیلیوں پر تبصرہ

سماجی رابطے کی موثر ترین ویب سائٹ ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک 42 ارب ڈالر میں خریدی گئی کمپنی کو منافع بخش بنانے کیلیے نت نئے منصوبے متعارف کرارہے ہیں۔
ٹوئٹر بلیو بھی کمپنی کی آمدن بڑھانے کا ایسا ہی ایک منصوبہ ہے جس کے ذریعے صارفین ماہانہ 8ڈالر ماہانہ یا 84 ڈالر سالانہ کے عوض بلیو ٹک حاصل کرکے تصدیق شدہ اکاؤنٹ کے مالک بن سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
وائرل سے بیمار ہونے سے لیکر وائرل کیلیے بیمار ہونے تک ہم بہت دور نکل آئے، عدنان صدیقی
فیضان شیخ اور عدنان صدیقی کی منفرد انداز میں مداحوں کو رمضان کی مبارکباد
تاہم ایلون مسک کی جانب سے متعارف کرائی گئی تبدیلیاں صارفین بالخصوص پہلے سے بلیو ٹک کی شخصیات کو پسند نہیں آرہیں۔پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار عدنان صدیقی بھی ایلون مسک کے فیصلے سے خوش نہیں ہیں۔
Elon Musk has broken Twitter’s verified system. Now, the only thing separating us from the bots is our ability to type. It’s a new era of survival of the wittiest. #Twitterpocalypse
— Adnan Siddiqui (@adnanactor) April 13, 2023
انہوں نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹ میں ایلون مسک کے فیصلے کو ٹوئٹر کا تصدیقی نظام تہس نہس کرنے کےمترادف قرار دیا ہے۔عدنان صدیقی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ ایلون مسک نے ایلون مسک نے ٹوئٹر کا تصدیق کا نظام تہس نہس کردیا ہے، اب ٹائپ کرنے کی صلاحیت ہی ہمیں بوٹس سے الگ کرسکتی ہے، یہ ذہانت کی بقا کا ایک نیا دور ہے۔









