عدنان صدیقی نے شرمین عبید کو سراہتے ہوئے پاکستان کا نام نہ لینے پر پریانکا پر برہم
پریانکا نے اسٹار وارز کی ہدایت کاری کا اعزاز حاصل کرنے پر شرمین عبید کو جنوبی ایشیائی مخاطب کرکے خراج تحسین پیش کیا تھا۔ بصد احترام عرض ہے کہ شرمین عبید پہلے پاکستانی ہے، عدنان صدیقی

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار عدنان صدیقی نے پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے کو سراہتے ہوئے پاکستان کا نام نہ لینے پر بھارتی اداکارہ پریانکاچوپڑا کو ٹوک دیا۔
شرمین عبید چنائے کو ہالی ووڈ میں اسٹار وار سیریز کی فلم کی ہدایت کاری کرنے والی پہلی خاتون، غیرسفید فام اور جنوبی ایشیائی فلمساز ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ایلون مسک نے ٹوئٹر کا تصدیق کا نظام تہس نہس کردیا، عدنان صدیقی
جس سے بات پکی ہوئی وہ دن رات گالیاں دیتا تھا، عائشہ عمر
اداکارہ پریانکا چوپڑا نےاسی کامیابی کو لیکر شرمین عبید چنائے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی تصویر اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لگاتے ہوئے لکھاکہ”پہلی غیرسفید فام اور خاتون ہدایت کارہ جو اسٹار وارز فلم کی ہدایت کاری کرنے جارہی ہے اور وہ ایک جنوبی ایشیائی ہے، کیسا تاریخی لمحہ ہے، میری دوست شرمین عبید چنائے مجھے تم پر بہت بہت فخر ہے“۔
With due respect, @priyankachopra . Sharmeen Obaid Chinoy is a Pakistani first just to brush up your knowledge. Much like the way you flaunt your Indian nationality whenever you get the opportunity before claiming to be a South Asian.🙏🏽 pic.twitter.com/B7wy8gD8QB
— Adnan Siddiqui (@adnanactor) April 14, 2023
عدنان صدیقی نے پریانکا چوپڑا کی انسٹاگرام اسٹوری کاعکس اپنے ٹوئٹ میں شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ”پریانکا چوڑا! آپ کی معلومات میں اضافے کیلیے بصد احترام عرض ہے کہ شرمین عبید چنائے پہلے پاکستانی ہے۔بالکل اسی طرح جیسے آپ جنوبی ایشیائی ہونے کا دعویٰ کرنے سے پہلے جب بھی موقع ملتا ہے اپنی بھارتی قومیت کا اظہار کرتی ہیں“۔









