ابھیشک اہلیہ ایشوریہ کو ریڈ کارپٹ پر تنہا چھوڑ گئے، طلاق کی افواہیں پھر گرم
واقعہ حال ہی میں ایشوریا رائے کی نئی فلم سربجیت کے پریمیئر کے موقع پر پیش آیا، ابھیشک میڈیا کے سامنے اہلیہ کا ہاتھ چھڑا کر چلتے بنے، ایشوریا منہ تکتی رہ گئیں۔

ابھیشک بچن اور ایشوریہ رائے بچن کی پریشان کن شادی کے بارے میں افواہیں ماضی میں کئی بار سرخیوں میں آچکی ہیں۔
تاہم حال ہی میں ایشوریہ رائے کی نئی فلم”سربجیت“ کے پریمیئر کے موقع پر ریڈ کارپٹ پر پیش آئے ایک واقعے نے ان افواہوں کو ہوا دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
عدنان صدیقی نے شرمین عبید کو سراہتے ہوئے پاکستان کا نام نہ لینے پر پریانکا پر برہم
شاہ رخ خان نے باحجاب پرستار کا احترام کرکے کروڑوں دل جیت لیے
ایشوریا رائے شوہر ابھیشک بچن اور ساس سسر کے ساتھ اپنی نئی فلم کے پریمیئر میں پہنچیں تو فوٹوگرافرز نے ابھیشک سے چند تصاویر بنوانے کی فرمائش کی جس پر ابھیشک بچن نے بددلی سے چند تصاویر بنوائیں اور پھر ایشوریا کے ہاتھ سے اپنا ہاتھ چھڑوا کر انہیں ریڈ کارپٹ پر تنہا چھوڑگئے۔
شوہر کی اس حرکت کو ایشوریا نے بھی محسوس کیا اور ہاتھ کے اشارے سے ابھیشک کے رویے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔واقعے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر تبصروں میں کئی صارفین نے جوڑے کیلیے فکرمندی کا اظہار کیا ہے۔
ایک صارف نے لکھاکہ”کبھی کبھی مجھے لگتا ہے کہ ایشوریہ واقعی اپنے رشتے کو بچانے کی بہت کوشش کر رہی ہے اور کہانی کے اندر کیا ہے خدا ہی جانتا ہے“۔ ایک اور نے لکھا”مجھے ایش کے لیے برا لگا، اس کی آنکھوں میں آنسو تھے“۔
کچھ عرصے قبل ایشوریا کی ایک اور پرانی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ یہ واقعہ ایک تقریب کے دوران پیش آیا تھا جہاں ایشوریا کو چیخ کر یہ کہتے ہوئے سنا گیا تھا کہ”وہ بہترین ہے“ اور امیتابھ بچن کو گلے لگاتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس موقع پر بگ بی نے اپنی بہو کو پیار سے ڈانٹتے ہوئے کہا تھا کہ”آرادھیا کی طرح برتاؤ بند کرو! “۔









