میک اپ آرٹسٹ نعمان خان کا معروف اداکارہ پر بدسلوکی کاالزام

اب اداکار صرف کیمرا مین، اسپاٹ بوائے اور میک اپ آرٹسٹ نہیں بلکہ ہدایت کاروں کو بھی کھری کھری سُنا دیتے ہیں، نعمان خان نے اپنے ساتھ پیش آئے افسوسناک واقعے کی تفصیلات بتادیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کے ہردلعزیز میک اپ آرٹسٹ نعمان خان نے معروف اداکارہ پر بدسلوکی اور روزگار چھیننے کا الزام عائد کردیا۔

نعمان خان نے انسٹاگرام پر جاری کردہ وڈیو پیغام میں  اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کی تفصیلات بیان کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

عدنان صدیقی نے شرمین عبید کو سراہتے ہوئے پاکستان کا نام نہ لینے پر پریانکا پر برہم

ایلون مسک نے ٹوئٹر کا تصدیق  کا نظام تہس نہس کردیا، عدنان صدیقی

نعمان خان نے بتایا کہ   پاکستان شوبز انڈسٹری کی ایک معروف اداکارہ ان کے ساتھ بہت بدسلوکی سے پیش آئیں جس کی وجہ سے اُنہیں ایک پراجیکٹ سے ہاتھ بھی دھونا پڑا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nomankhanofficial (@noman.khan0)

نعمان نے بتایا کہ وہ  وہ اداکارہ اُن کے ساتھ عجیب طرح پیش آرہی تھیں،  وجہ پوچھے جانے پر اداکارہ مزید بھڑک اٹھیں اور سیٹ پر ہنگامہ کھڑا کر دیا اور  پروڈکشن سے مطالبہ کردیا کہ وہ ان (نعمان  خان ) کی موجودگی میں کام نہیں کریں گی  جس پرانہوں نے خود ہی سیٹ چھوڑ دیا کیوں کہ اُس پراجیکٹ کی صرف 2 ہی دن کی شوٹ باقی رہ گئی تھی ۔

نعمان کا اداکارہ کے رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے اداکار  اس قدر طاقت رکھتے ہیں کہ  کیمرے کے پیچھے کام کرنے والوں کی روزی روٹی  بھی چھین سکتے ہیں   اور مشہور ہونے کے بعد کیریئر کے آغاز میں مدد کرنے والوں کو بھول جاتے ہیں۔

انہوں نےانکشاف کیا ہے کہ اب اداکار صرف کیمرا مین، اسپاٹ بوائے اور میک اپ آرٹسٹ نہیں بلکہ ہدایت کاروں کو بھی کھری کھری سُنا دیتے ہیں۔اداکارہ ہانیہ عامر سمیت کئی شوبز شخصیات نے نعمان خان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے

واضح رہے کہ نعمان خان نے کسی اداکارہ کا نام نہیں لیا تاہم ماضی میں کئی میک اپ آرٹسٹ اور اداکار  شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا جاوید پر بدتمیزی کے الزامات عائد کرچکے ہیں۔

متعلقہ تحاریر