سنیتا مارشل کی مزاحیہ وڈیو کے ذریعے شوہر حسن احمد کو سالگرہ کی مبارکباد
تم ہمیشہ یونہی چمکتے رہو اور اپنی پلیٹ اور اپنے ہاتھوں سے مجھے یونہی کھلاتے رہو، اداکارہ کا مزاحیہ وڈیو پر تبصرہ

پاکستان شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ اور ماڈل سنیتا مارشل نے اپنے شوہر حسن احمد کو انوکھے انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔
اداکارہ نے شوہر کے ہاتھوں سے کیک کھانے کی مزاحیہ وڈیو شیئر کرتے ہوئے نیک تمناؤں اور دعاؤں سے نوازا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
سنیتا مارشل بانجھ پن پر عورت اور مرد میں کی جانے والی تفریق پر بول پڑیں
حدیقہ کیانی اور سنیتا مارشل کی حیرت انگیز مماثلت، تصویر وائرل
اداکارہ سنیتا مارشل نے اپنے شوہر حسن احمد کو سالگرکی مبارکباددینے کیلیے جو وڈیو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی ہے اس میں دیکھاجاسکتا ہے کہ حسن احمد اپنی سالگرہ کیک کھانے کیلیے جونہی چمچہ اپنے منہ کے قریب لے جاتے ہیں ،اداکارہ شاہ رخ خان اور ایشوریہ رائے کی فلم محبیتیں کے گیت”ہم کو ہمیں سے چرالو“کے میوزک کے ساتھ منہ کھول کر قریب آتی ہیں اور کیک کھالیتی ہیں جبکہ حسن احمد ان کا منہ تکتے رہ جاتے ہیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ”میری محبت کو سالگرہ مبارک،تم ہمیشہ یونہی چمکتے رہو اور اپنی پلیٹ اور اپنے ہاتھوں سے مجھے یونہی کھلاتے رہو“۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال ایک انٹرویو کے دوران سنیتا مارشل نے حسن احمد کے شوبز کیریئر کی ابتدا میں آنے والے نشیب و فراز پر گفتگوکی تھی جو حسن احمد کو پسند نہیں آئی تھی اور یہ دونوں میں کچھ تلخی کا باعث بناتھا اور حسن احمد نے ایک وضاحتی بیان بی جاری کیا تھا تاہم بعد میں دونوں کے تعلقات معمول پر آگئے تھے۔









