چنکی پانڈے نے فرح خان کے جواب کے بعد اپنا تبصرہ کیوں مٹا دیا؟
اننیا پانڈے نے کچھ ماہ قبل فرح خان کے ساتھ ایک مزاحیہ وڈیو بناکر پوسٹ کی تھی، چنکی پانڈے نے وڈیو پر تبصرے میں فرح خان کو اوور ایکٹنگ کا مرتکب قرار دیا تھا، فرح نے اداکار کو اپنی بیٹی پر توجہ دینے کا مشورہ دیا تھا، وڈیو دوبارہ وائرل ہوئی تو صارفین کو چنکی پانڈے کا تبصرہ نہیں ملا۔

بالی ووڈ کی معروف کوریو گرافر اور ہدایت کارہ فرح خان نے اداکارہ اننیا پانڈے کے ساتھ کچھ عرصے قبل ایک وڈیو بنائی تھی جسے اننیا پانڈے نے اپنے انسٹاگرم پر شیئر کیا تھا۔
وڈیو پر فرح خان اور اننیا پانڈے کے والد اداکار چنکی پانڈے کےمابین مزاحیہ جملوں کا تبادلہ ہواتھا ۔یہ وڈیو ایک مرتبہ پھر وائرل ہوئی ہے تاہم صارفین کو وڈیو پر چنکی پانڈے کا تبصرہ نظر نہیں آرہا جس انہوں نے حیرانی کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ابھیشک اہلیہ ایشوریہ کو ریڈ کارپٹ پر تنہا چھوڑ گئے، طلاق کی افواہیں پھر گرم
شاہ رخ خان نے باحجاب پرستار کا احترام کرکے کروڑوں دل جیت لیے
انسٹاگرام پر کچھ ماہ پہلے وائرل ہونے والی ایک وڈیو میں فرح خان اور اننیا پانڈے ایک پروجیکٹ کے سیٹ پر موجود ہیں۔فرح خان اننیا پانڈے کی وینٹی وین میں چلتی ہوئی آتی ہیں اور انہیں اپنی فلم” کھالی پیلی“کیلیے نیشنل ایوارڈ ملنے کی خوشخبری سناتی ہیں۔
اننیا پانڈے جونہی خوشی کا اظہار کرتی ہیں ، فرح خان انہیں ان کے والد چنکی پانڈے کےفلم”ہاؤس فل“کے کردار کے انداز کہتی ہیں”میں تو مذاق کررہی تھی“۔
View this post on Instagram
اداکارہ اننیا پانڈے نے وڈیو کیپشن لکھاکہ”اوور ایکٹنگ کے 50 روپے کاٹ،فرح خان کے ساتھ ہمیشہ مزے کا وقت گزرتا ہے“۔اداکارہ نے جیسے ہی انسٹاگرام پر یہ وڈیو اپ لوڈ کی ، ان کے والد نے تبصرہ کرتے ہوئے کہاتھا کہ”فرح کو وڈیو میں اوورایکٹنگ پر ایوارڈ ملنا چاہیے۔ جس کے جواب میں کوریوگرافر سے ہدایت کار بننے والی فرخ خان نے کہاکہ”اپنی بیٹی کو سنبھال پہلے“۔

اس مزاحیہ گفتگو پر ناقدین اپنی ہنسی نہیں روک سکے تھے۔ یہ ویڈیو ایک بار پھر وائرل ہوئی ہے لیکن اب لوگ چنکی کا تبصرہ نہیں دیکھ پارہے۔ ایک صارف نے تبصرہ کیاکہ”چنکی پانڈے کا تبصرہ کہاں ہے؟“ ایک اور صارف نے لکھاکہ”چنکی نے تبصرہ مٹادیا“۔
فرح کی اننیا کے والدین چنکی اور بھاونا پانڈے کے ساتھ کئی سالوں سے دوستی ہے۔ لہٰذا اننیا بھی ان کے ساتھ بہت اچھا تعلق رکھتی ہیں لیکن کوریوگرافر کوکافی منہ پھٹ جانا جاتا ہے اور کرن جوہر سمیت اپنے دوستوں کے ساتھ ان کا مذاق ہمیشہ سوشل میڈیا توجہ کا مرکز بنارہتا ہے ۔
اننیا پانڈے عاشقی 2 کے ہیرو آدیتہ رائے کپور کے ساتھ رومانوی تعلق کی افواہوں کے باعث گزشتہ دنوں خبروں کی زینت بنی ہوئی تھی تاہم ان کی والدہ نے دوٹوک انداز میں میڈیا کو وضاحت جاری کی تھی کہ ان کی بیٹی کسی کے ساتھ تعلق میں نہیں ہیں۔
کام کے محاذ پربات کی جائے تو اننیا اگلی بار وکرمادتیہ موٹوانے کی فلم میں نظر آئیں گی۔ وہ آیوشمان کھرانہ کے ساتھ”ڈریم گرل 2“ کا حصہ بھی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ سدھانت چترویدی اور آدرش گورو کے ساتھ”کھو گئے ہم کہاں“ بھی جلوہ گر ہوں گے۔









