شیراز اپل کے بیٹے ہادی اپل کی آواز میں نعتیہ کلام سوشل میڈیا پر وائرل

ہادی اپل نے قاری وحید ظفر قاسمی کے مشہور نعتیہ کلام کو اپنے آواز میں پیش کرکے خوب داد سمیٹی ہے

معروف  پاکستانی گلوکار شیراز اپل کے بیٹے ہادی اپل  بھی والد کے نقش قدم پرچلتے ہوئے موسیقی کے میدان میں اپنے قدم جمارہے ہیں۔

گلوکار ہادی اپل نے رمضان المبارک کی مناسبت سے قاری وحید ظفر قاسمی کا شہرہ آفاق نعتیہ کلام پیش کیا ہے جس کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 یہ بھی پڑھیے

میک اپ آرٹسٹ نعمان خان کا معروف اداکارہ پر بدسلوکی کاالزام

سنیتا مارشل کی مزاحیہ وڈیو کے ذریعے شوہر حسن احمد کو سالگرہ کی مبارکباد

ہادی اپل نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نعت پڑھنے کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ہادی اپل نے اپنے پیغام میں کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ میری اس کوشش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Haadi Uppal (@haadiuppal)

سوشل میڈیا صارفین قاری وحید ظفر قاسمی کے مشہور نعتیہ کلام کو خوبصورت انداز میں پیش کرنے پر  شیراز اپل کے بیٹے ہادی اپل  کو خوب سراہ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ شیراز اپل 2000 کی دہائی میں اپنی منفرد انداز اور موسیقی کی وجہ سے میوزک انڈسٹری میں اپنا نام بنانے میں کامیاب ہوگئے تھے تاہم انہوں نے اپنے کیریئر کے عروج پر موسیقی چھوڑنے کا اعلان کردیا تھا لیکن پھر کچھ عرصے بعد موسیقی کی دنیا میں لوٹ آئے تھے۔

متعلقہ تحاریر