نادیہ جمیل نے شاہد آفریدی کو صابر شریک سفر قرار دے دیا

اداکارہ نے شاہد آفریدی کے ساتھ فضائی سفر کرنے کے بعد ان کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

 پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے اچھے کھلاڑی، اچھے شوہر اور اچھے باپ  ہونے کے ساتھ ساتھ اچھے  شریک سفر کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔

اداکارہ نادیہ جمیل نے شاہدآفریدی کے ساتھ فضائی سفر کرنے کےبعد ان کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

یہ بھی پڑھیے

گلوکار عاطف اسلم کی خفیہ طور پر راشن تقسیم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

شیراز اپل کے بیٹے ہادی اپل کی آواز میں نعتیہ کلام سوشل میڈیا پر وائرل

نادیہ جمیل نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ اپنی بیٹی اور شاہد آفریدی کے ساتھ موجود ہیں۔اداکارہ نے تصویر  کے کیپشن میں  لکھاکہ” شاہدآفریدی اتنے صبر آزما شریک ہونے اور میری  بیٹی سے اتنی محبت سے پیش آنے پر آپ کا شکریہ“۔

اداکارہ نے اپنی بیٹی کے بارے میں لکھاکہ”ماشااللہ وہ توانائی سے بھرپور ہے اور شاہد  نے بہت صبر کا مظاہرہ کیا کیونکہ جب وہ جہاز میں ہرطرف دوڑ رہی تھی اور ہمارےاوپر چڑھ رہی تھی تو وہ جانتے تھے کہ انہیں کیا کرنا ہے اور کیا کہنا ہے“۔ اداکارہ نے شاہد آفریدی کو انتہائی مہربانی جنیٹل مین کا لقب دیدیا۔

اداکارہ کے ٹوئٹ پر صارفین کی بڑی تعداد نے سابق کپتان کو تعریفی کلمات سے نوازا ہے۔ایک صارف نے لکھاکہ” اللہ نے کسی وجہ سے ہی انہیں 5 بیٹیوں سے نوازا ہے“۔

متعلقہ تحاریر