شہریار منور کے ہدایت کار سہیل واجد سے جھگڑے کی حقیقت سامنے آگئی

شہریار منور اور سہیل جاوید نے جھگڑے کی وڈیو اپنی آنے والی فلم کی تشہیر کیلیے وائرل کی تھی، اداکار و مصنف کی منفی چیزوں کی پذیرائی کرنے پر سوشل میڈیا صارفین پر تنقید

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار، پروڈیوسر، ہدایت کار اور میزبان  منور صدیقی کی ڈائریکٹر سہیل جاویدسے’بدتمیزی ‘کی وجہ سامنے آگئی۔

 سوشل میڈیا پر وائرل ہونےو الی وڈیو میں اداکار شہریار منور کو سہیل واجد پر چیختے چلاتے اور سیٹ سے باہر نکالتے ہوئے  دیکھے گئے تھےتاہم اب اس ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی  ۔

یہ بھی پڑھیے

نادیہ جمیل نے شاہد آفریدی کو صابر شریک سفر قرار دے دیا

گلوکار عاطف اسلم کی خفیہ طور پر راشن تقسیم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

 

یہ وڈیو دراصل ایک پبلسٹی اسٹنٹ تھا جس کی حقیقت شہریار منور اور سہیل جاوید نے ایک وضاحتی وڈیو جاری کرکے بتائی ہے۔ انہوں نے اس متنازع ویڈیو کو اپنی نئی ویب سیریز کی تشہیر کا ہتھکنڈا قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین پر برہمی کا اظہار بھی کیا ہے۔

شہریار منور نے گفتگو کی ابتدا میں خود کو شرمندہ ظاہرکرتے ہوئے اپنے پرستاروں سے معافی طلب کی اور کہا کہ” میں آپ سب سے بات کرنا چاہ رہا تھا کیونکہ مجھے یقین ہے کہ وہ وڈیو تو آپ  لوگوں نے دیکھ ہی لی ہوگی، میری اور سہیل کی سالوں کی محنت، میں نے آپ کے تبصرے پڑھے، مجھے سمجھ آگیا کہ آپ لوگ کیا سوچتے ہیں، میں آپ سے صرف معذرت کرنا چاہ رہا تھا، میں معذرت  خواہ ہوں کہ بطور معاشرہ ہم صرف منفی چیزیں دیکھنا چاہتے ہیں، انہی چیزوں کو پروموٹ کرتے ہیں اور انہی چیزوں کو وائرل کرتے ہیں“۔

سہیل جاوید نے شہریار منور کی بات آگے بڑھاتے ہوئے کہاکہ” اور پھر ہم شکایت کرتے ہیں کہ ٹیلی وژن اور فلم میں  منفی مواد کیوں بنایا اور دکھایا جاتا ہے، ہماری آنے والی فلم بھی ایک ایسے ہی رائٹر کی کہانی ہے جسے اس عید پر سی پرائم پر دیکھنا مت بھولیے گا“۔

متعلقہ تحاریر