فیروز خان  بچوں کیساتھ عید کی خریداری کا موقع ملنے پر خوشی سے نہال

والدین کے درمیان بچوں کو سب سے زیادہ متاثر کرتی ہے، پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور اداکار فیروز خان اور ان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان کے درمیان علیحدگی نے بھی انکے بچوں کو سب سے زیادہ متاثر کیا۔

والدین کے جھگڑے کے باعث بچوں کو ننھی سی عمر میں کوٹ کچہری کے چکر لگانا پڑگئے تاہم اب فریقین کے درمیان بچوں کی تحویل پر جاری اختلافات کی گرد کچھ بیٹھتی ہوئی نظر آرہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

شہریار منور کے ہدایت کار سہیل واجد سے جھگڑے کی حقیقت سامنے آگئی

نادیہ جمیل نے شاہد آفریدی کو صابر شریک سفر قرار دے دیا

 

ایسے میں فیروز خان  کو عیدالفطر  کیلیے بچوں کوخریداری  کا موقع ملا تو ان کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہا۔اداکار نےاپنے انسٹاگرام پر بچوں کے ساتھ  خریداری کیلیےر وانگی کی تصویر شیئر  کی ہے جس سے ان کی خوشی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

فیروز خان نے تصویر کے کیپشن میں لکھاکہ”آج عید کی خریداری کیلیے گئے، دعاؤں میں یاد رکھنے والوں کا شکریہ“۔ فیروز خان کی بہن حمیمہ ملک نے بھائی اور بھتیجے بھتیجی کو دعاؤں سے نوازتے ہوئے لکھا کہ”اللہ رحمتوں اور برکتوں کے ساتھ سلامتی دے، اللہ میری فاطمہ اور سلطان کو محبت، محبت اور بس محبت عطا کرے، آمین“۔

متعلقہ تحاریر