احمد علی اکبر اور آمنہ الیاس کی فلم گنجال کی پہلی جھلک جاری
فلم کی کہانی 90 کی دہائی کے مشہور کردار اقبال مسیح کی درد ناک کہانی کے گرد گھومتی سے جسے 5 سال کی عمر میں قرض کے عوض غلامی پر مجبور کیا گیا اور پھر بے دردی سے قتل کردیا گیا، فلم میں احمد علی اکبر تحقیقاتی صحافی کا کردار ادا کریں گے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار احمد علی اکبر اور ادکارہ آمنہ الیاس کی فلم ” گنجال “ کی پہلی جھلک جاری کر دی گئی ہے۔
شعیب سلطان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم” گنجال“ کا موضوع انسانی حقوق ، انصاف اور امید ہے۔فلم 1990 کی دہائی میں سامن آنے والے حقیقی کردار اور کم سن سماجی کارکن اقبال مسیح کی چائلڈ لیبر کے خلاف جدوجہد اور اس کے قتل کے واقعات کا احاطہ کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
شہریار منور کے ہدایت کار سہیل واجد سے جھگڑے کی حقیقت سامنے آگئی
گلوکار عاطف اسلم کی خفیہ طور پر راشن تقسیم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
نگہت اکبر شاہ کی پیشکش اس فلم میں نامور اداکار احمد علی اکبر، فلم اسٹار ریشم اور ماڈل و داکارہ آمنہ الیاس، سمیعہ ممتاز اور احمد علی بٹ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم میں احمد علی اکبر نے صحافی شہباز بھٹی کا کردار ادا کیا ہے جنہوں نے اس المناک واقعے کی تحقیقات کی تھی ۔
View this post on Instagram
فلم کے پوسٹر میں احمد علی اکبر نے چمڑے کا بیگ کندھے پر ٹانگ رکھا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ فلم میں تحقیقاتی صحافی کا کردار اداکررہے ہیں جبکہ ان کے عقب میں بچوں کو کپڑا بنانے والی کھڈیوں پر مزدوری کرتے دکھایا گیا ہے۔
فلم گنجال اقبال مسیح کی دردناک کہانی کا احاطہ کرتی ہے جسے صرف 5 سال کی عمر میں قرض کے عوض غلامی پر مجبور کیا گیا لیکن کم عمری کے باوجود وہ غلامی سے نجات حاصل کرنے میں نہ صرف خود کامیاب ہوا بلکہ دوسرے بچوں کیلیے امید کی کرن بنا مگراس جدوجہد کی قیمت اسے اپنی جان دیکر چکانا پڑی اور اسے بے دردی سے قبل کردیا گیا۔









