معروف ماڈل و اداکارہ سعیدہ امتیاز کی موت کی خبر غلط نکلی

ماڈل و اداکارہ سعیدہ امتیاز آج صبح اپنے کمرے میں مردہ پائی گئیں، تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی اسٹوری میں دعویٰ: اداکارہ کے وکیل اور دوست نے خبر کی تردید کردی، انسٹاگرام ہیک ہونے کا شبہ

معروف پاکستانی ماڈل و ادکارہ سعیدہ  امتیاز کے اچانک انتقال کی خبر غلط نکلی،اداکارہ کے وکیل اور دوست نے ان کی موت کی خبر کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہونے کا شبہ ظاہر کردیا۔۔

اداکارہ کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ان کی موت کی تصدیق کی گئی ہے۔تاہم   یہ نہیں بتایا گیا کہ ان کی موت کس ملک اور شہر میں کس وجہ سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اداکار عثمان خالد بٹ کے والد ڈاکٹر خالد سعید بٹ انتقال کرگئے

فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار قوی خان 80 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

اداکارہ کی ویب سائٹ کے مطابق وہ کشمیری خاندان سے تعلق رکھتی تھیں ، دبئی میں پیدا ہوئیں اور امریکا میں پروان چڑھیں۔ اداکارہ سعیدہ امتیاز نے کئی فلموں میں کام کیا۔

ان کی پہلی فلم سابق  وزیراعظم اور ورلڈکپ 1992 کی فاتح ٹیم کے کپتان عمران خان کی زندگی پر مبنی تھی جس میں انہوں نے جمائما خان کا کردار اداکیا تھا۔32 سالہ اداکارہ  فلم’قلفی‘، ’ریڈرم‘، ’تھوڑی سیٹنگ تھوڑا پیار‘ اور  ’وجود‘ میں  بھی کام کر چکی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by @saeedaimtiaz

گزشتہ برس سعیدہ امتیاز نے اے آر وائی پر نشر ہونے والے عدنان صدیقی کے معروف شو تماشا گھر میں بھی حصہ لیا تھا۔ان کی موت کی خبر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔سوشل میڈیا صارفین نے نوجوان اداکارہ کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تاہم سعیدہ امتیاز کے دوست ماڈل صآئم علی نے بھی سعیدہ امتیاز کی موت کی خبر کو جعلی قرار دے دیا۔ صائم علی نے اپنی انسٹاگرام  اسٹوری میں لکھاکہ الحمدللہ میری دوست بالکل ٹھیک ہے اور وہ ایک جھوٹی خبر تھی۔

تاہم اداکارہ کے وکیل نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں خبر کو غیرمصدقہ قرار دیتے ہوئے ایسی کسی بھی اطلاع پر یقین نہ کرنے کی تلقین کی ہے۔انہوں نے اداکارہ کی صحت کیلیے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد حقیقت سے آگاہ کریں گے۔ انہوں نے اداکارہ کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہونے کا شبہ بھی ظاہر کردیا۔

متعلقہ تحاریر