بابا صدیقی کی افطار پارٹی میں ثنا خان کے شوہر کی ٹرولنگ، سابق اداکارہ کا مفتی انس کا دفاع
ممبئی میں بابا صدیقی کی افطار پارٹی میں مفتی انس سید نے اپنی حاملہ اہلیہ سابق اداکارہ کے ساتھ انتہائی تیز رفتاری سے چلنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تاہم ثنا خان نے کہاکہ میننے ہی انہیں تیزی سے چلنے کا کہا تھا کیونکہ میں کمیرہ مینز کا سامنا نہیں کرنا چاہتی تھی

اداکاری کو خیر آباد کہنے والی بھارت کی سابق اداکارہ ثنا خان کو حالت زچگی میں اتوار کو ممبئی میں بابا صدیقی کی افطار پارٹی میں دیکھا گیا۔ تقریب میں سلمان خان بھی شریک تھے۔
پاپا رازو نامی انسٹا گرام اکاؤنٹ سے ثنا خان اور مفتی انس سید کی بابا صدیق کی افطار پارٹی کی ویڈیو انسٹاگرام پر پاپرازو اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی۔ کیپشن میں لکھا تھا، "ثنا خان تھک گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
شیراز اپل کے بیٹے ہادی اپل کی آواز میں نعتیہ کلام سوشل میڈیا پر وائرل
کیپشن میں لکھا گیا کہ (ثنا خان تھکی ہوئی لگ رہی ہیں) ثنا خان اپنے شوہر کے ساتھ بابا صدیقی کی افطار پارٹی میں شریک ہوئیں مگر لگتا ہے کہ ان کے شوہر جلدی میں تھے۔
ایک شخص نے اس پر تبصرہ کیاکہ "اسے سانس لینے دو، یار۔” ایک اور نے کہاکہ وہ اسے اس کی حالت میں اتنی تیزی سے کیوں کھینچ رہا ہے؟ ایک اور نے کہاکہ وہ دم توڑ رہی ہے، وہ حاملہ ہے۔
ثنا خان جوکہ حاملہ ہیں، ان کے شوہر مفتی انس سید کے ساتھ سیاست دان کی ستاروں سے بھری محفل میں شریک ہوئے، جس میں اداکار سلمان خان نے بھی شرکت کی۔
ثنا کی ایک ویڈیو، جس میں اس کے شوہر نے اس کا ہاتھ تھاما جب وہ پنڈال میں پاپارازیوں کے پاس سے گزر رہے تھے، آن لائن شیئر کی گئی تھی، اور بہت سے لوگوں نے ثنا کو کلپ میں ‘سانس لینے والی’ نظر آنے پر ردعمل کا اظہار کیا۔
سابق اداکارہ ثنا خان نے بابا صدیقی کی افطار پارٹی والی ویڈیو پر ٹرولنگ کے شکار ہونے والے اپنے شوہر انس سعید کے دفاع میں ایک بیان جاری کیا۔
ثنا خان نے کہا کہ ’’میں ہی وہ تھی جس نے انہیں کہا تھا کہ جلدی اندر چلتے ہیں، کیونکہ ہم پاپارازیوں (کیمرہ مین) کو ڈسٹرب نہیں کرنا چاہتے تھے۔ اس لیے سب سے التجا ہے کہ کچھ غلط مطلب نہ نکالیں۔
یہ بھی پڑھیے
شاہ رخ خان نے باحجاب پرستار کا احترام کرکے کروڑوں دل جیت لیے
قابل ذکر ہے کہ بابا صدیقی ہر سال افطار پارٹی کا انعقاد کرتے ہیں۔ ہمیشہ کی طرح گلیمر انڈسٹری سے جڑے لوگ بڑی تعداد میں اس پارٹی میں شریک ہوتے ہیں۔ اس بار بھی افطار پارٹی میں سلمان خان اور شہناز گل جیسے ستارے شرکت کے لیے پہنچے تھے۔
ثنا خان حاملہ ہونے کے باوجود اس افطار پارٹی میں اپنے شوہر کے ساتھ شریک ہوئیں۔ لیکن جب لوگوں نے انس سعید کو ثنا خان کا ہاتھ پکڑ کر تیز چلتے ہوئے دیکھا تو اس عمل پر حیرانی ظاہر کرنے لگے۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے تو یہاں تک لکھ دیا کہ ’’یہ کیا برتاؤ ہے۔ وہ انھیں ایسے کیوں کھینچ رہا ہے جبکہ وہ حاملہ ہیں۔