سلمان خان کا عید پر ریلیز ہونے والی فلم کے حوالے سے پرستاروں کے نام پیغام
کام سے بہتر کوئی چیز نہیں ہے تو چِِل مت کرو، کام کرو، محنت نہیں کروگے تو فیملی کو عید پر فیملی فلم کیسے دکھاؤ گے، اداکار کا پرستاروں کو پیشگی ٹکٹ خریدنے کا مشورہ

بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان نے عید الفطر پر ریلیز ہونے والی اپنی فلم”کسی کا بھائی کسی کی جان“کے حوالے سے پرستاروں کے نام دلچسپ پیغام جاری کیا ہے۔
سلمان خان اور پوجا ہیگڈے کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جانب21 اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بننے جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
بابا صدیقی کی افطار پارٹی میں ثنا خان کے شوہر کی ٹرولنگ، سابق اداکارہ کا مفتی انس کا دفاع
چنکی پانڈے نے فرح خان کے جواب کے بعد اپنا تبصرہ کیوں مٹا دیا؟
سلمان نے اپنے ٹوئٹ میں اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ”کام سے بہتر کوئی چیز نہیں ہے تو چِل مت کرو، کام کرو،کسی کا بھائی کسی کی جانب کی ریلیز میں 4 دن باقی ہیں“۔
Thr is nothing better than work so chill mat karo . Kaam karo , 4 days to kkbkkj , mehnat nai karogay toh family ko family film kaise dikhaogay . Advance khul gaya khareed ke band kardo #KBKJ pic.twitter.com/LsqbTjgX6s
— Salman Khan (@BeingSalmanKhan) April 17, 2023
سلمان نے پرستاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ” محنت نہیں کروگے تو فیملی کو فیملی فلم کسے دکھاؤگے۔ ایڈوانس کھل گیا ہے خرید کے بند کردو“۔









