شادی کے بعد 10 سال تک اداکاری نہیں کروں گی، عائشہ عمر
شوہر کیلیے اداکاری نہیں چھوڑوں گی لیکن بچہ ہوا تو پہلے دس سال اداکاری کرنا پسند نہیں کروں گی، کوئی مجبوری ہوئی تو الگ بات ہے، اداکارہ

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے کہاہے کہ وہ شادی کے بعد 10 سال تک اداکاری نہیں کریں گی۔
اداکارہ نے واضح کیا ہے کہ شادی کےبعد ان کا شوہر نہیں بلکہ ہونے والا بچہ اداکاری سے وقفہ لینے کی وجہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے
عشنا شاہ نفرت کی سوداگر سوشل میڈیائی افواج کیخلاف پھٹ پڑیں
عدنان صدیقی نے حمزہ عباسی کے تمام چڑیا گھر بند کرنے کی تجویز کی حمایت کردی
عید الفطرکے پہلے روز اے آر وائی ڈیجیٹل پر ندا یاسر کے شو میں اداکار ہمایوں سعید ، اداکارہ عائشہ عمر، ایمان علی، سونیا حسین اور اداکارہ سارہ لورین نے شرکت کی۔
اس موقع پر عائشہ عمر سے ہونے والے شوہر کی طرف سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ شادی کے بعد اداکاری چھوڑ دیں گی؟اداکارہ نے کہاکہ”شوہر کیلیے اداکاری نہیں چھوڑوں گی لیکن بچہ ہوا تو پہلے دس سال اداکاری کرنا پسند نہیں کروں گی، کوئی مجبوری ہوئی تو الگ بات ہے ورنہ مجھے 10 سال اداکاری نہیں کرنی، اداکاری نہیں کروں گی کچھ اور کروں گی، مصوری کروں گی، گاؤں گی لیکن بچے کیساتھ مجھے 14 گھنٹے کی اداکاری نہیں کرنی،میرا خیال ہے کہ میں دیگر چیزوں پر توجہ دوں گی“۔









