ساحلی سندھ میں 41 افراد نےمہنگائی سے تنگ آکر خودکشی کرلی، ازیکا ذینیئل

مجھے لگتا ہے کہ ہم اپنی کم ترین سطح تک پہنچ گئے ہیں، اداکارہ

ادکارہ ازیکا ذینیئل  نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں41 افراد نے خودکشیاں کرلیں۔

اداکارہ نے ملک میں جاری کمرتوڑ مہنگائی کو خودکشیوں کی وجہ قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان کے بعد مراد سعید پی ٹی آئی کے دوسرے مقبول رہنما، اداکارہ ازیکا ڈینیئل کی تائید

شادی کے بعد 10 سال تک اداکاری نہیں کروں گی، عائشہ عمر

اداکارہ ازیکا ذینیئل نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ”سندھ کے ساحلی علاقوں میں 41افراد نے خودکشیاں کی ہیں جن کی وجہ مہنگائی ہے۔اداکارہ نے مزید لکھاکہ” مجھے لگتا ہے کہ ہم اپنی کم ترین سطح تک  پہنچ گئے ہیں“۔

واضح رہے کہ 21 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں مہنگائی 47.23فیصد کی بلند ترین   سطح  پر پہنچ گئی تھی۔ ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں  ایل پی جی 4.75 اور پٹرول 3.67 فیصد مہنگا ہوا۔ آلو 3.79 ، چائے 3.61 اور چکن 2 فیصد مہنگا ہوا۔

اسی دوران ایک ہفتے میں ماچس کی ڈبی 2.51 اور کیلے 1.68 فیصد مہنگے ہوئے۔ ادارہ شماریات کے مطابق  ہفتہ وار مہنگائی میں 0.51 فیصد کا مزید اضافہ ہوا۔

متعلقہ تحاریر