فہد مصطفیٰ کا ہارپک بلیو سے متعلق مضحکہ خیز پوسٹ پر تبصرہ

اداکار طویل عرصے غسل خانے کی صفائی میں استعمال ہونے والی معروف پروڈکٹ ہارپک بلیو کے برانڈ ایمبیسڈر بھی رہےہیں۔

 پاکستان شوبز انڈسٹری کی مایہ نازشخصیت  فہد مصطفیٰ  اداکاری اور میزبانی کےساتھ ساتھ اشتہارات میں ماڈلنگ بھی کرتےنظر آتے ہیں۔

اداکار طویل عرصے غسل خانے کی صفائی میں استعمال ہونے والی معروف پروڈکٹ ہارپک بلیو کے برانڈ ایمبیسڈر بھی رہےہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ساحلی سندھ میں 41 افراد نےمہنگائی سے تنگ آکر خودکشی کرلی، ازیکا ذینیئل

شادی کے بعد 10 سال تک اداکاری نہیں کروں گی، عائشہ عمر

ایک ٹوئٹر صارف نے گزشتہ روز فہد مصطفیٰ کو ٹیگ کرتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی  جس میں غسل خانے کے پردے کے ساتھ ہارپک کی بوتل لڑکی ہوئی  ہے۔ خاتون نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ”دکھی دل کے ساتھ  مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے نفرت محسوس ہورہی ہے کہ ہارپک بلیو نے خودکشی کرلی ہے“۔

اداکار نے قہقہ لگاتے ہوئے لکھاکہ اب وہ اس پروڈکٹ کے ساتھ منسلک نہیں ہیں۔ ایک صارف نے فہد کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے بتایا کہ اب عائزہ خان اس پروڈکٹ سے منسلک ہے۔

متعلقہ تحاریر