آریان خان کے بطور ہدایت کار پہلے اشتہار کا ٹیزر جاری
آریان خان نے لگژری اسٹریٹ ویئر برانڈ کے اشتہار میں شاہ رخ خان بھی جلوہ گر ہوئے ہیں۔

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان نے اپنا دوسرا اسٹارٹ اپ لگژری اسٹریٹ ویئر برانڈ ’D Yavol.x‘شروع کردیا۔
آریان خان نے لگژری اسٹریٹ ویئر برانڈ کے اشتہارکے ذریعے بطور ہدایت کار ڈیبیو بھی کیا ہے۔ اس اشتہار میں انہوں نے اپنے والد کے ساتھ جلوہ بھی دکھایا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
سلمان خان کی فلم پر ہندستانی ثقافتوں کامذاق اڑانے کا الزام
مشہور بالی ووڈ اداکارہ کا شادی سے قبل ہی ماں بننے کا اعلان
آریان نے پیر کو ایک ٹیزر ویڈیو کے ذریعے برانڈ کی پہلی جھلک شیئر کی۔ اس اشتہار میں ان کے سپر اسٹار والد نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ شاہ رخ خان اپنے بیٹے کے نئے اسٹارٹ اپ کے برانڈایمبیسڈر بھی ہیں۔
View this post on Instagram
آریان خان اور برانڈ کے انسٹاگرام پیج پر شیئر کیے گئے ٹیزر کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ آریان بلیک بورڈ پر درج برانڈ کے نام کے ساتھ لکھی مختلف خصوصیات پر مایوسی کے انداز میں لکیریں مارنے کے بعد پینٹ برش کی مدد سے بلیک بورڈ پر سرخ لکیر لگاکر چلے جاتے ہیں جس کے بعد شاہ رخ خان کی انٹری ہوتی ہے جو زمین پر پڑا پینٹ برش اٹھاکر اسکی مدد سے برانڈ کا نشان’ایکس‘مکمل کرتے ہیں ۔
View this post on Instagram
شاہ رخ اور گوری خان کے بیٹے آرین نے پچھلے سال ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے ساتھ بطور مصنف اپنا پہلی منصوبہ مکمل کیا تھا۔2019 میں شاہ رخ خان نے انکشاف کیا تھا کہ ان کے بیٹے آریان کا اداکاری کو بطور کیریئر بنانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔









